ملک میں قانون کی بالادستی نہ ہونے سے قبضہ گروپ متحرک ہوئے۔عمران خان

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ملک میں قانون کی بالادستی نہ ہونے سے قبضہ گروپ متحرک ہوئے۔عمران خان
ملک میں قانون کی بالادستی نہ ہونے سے قبضہ گروپ متحرک ہوئے۔عمران خان

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملک میں قانون کی بالادستی نہ ہونے سے قبضہ گروپ متحرک ہوئے جبکہ عدلیہ کو آزادی دینےسے مطلوبہ نتائج نہیں مل سکے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم نے اسلام آباد میں ضلعی عدالتوں کے قیام سے متعلق تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں قانون کی بالادستی نہ ہونے سے قبضہ گروپ سامنے آئے۔ اللہ نے سب کچھ دیا، مجھے سیاست میں آنے کی ضرورت نہیں تھی۔

تقریب سے خطاب کے دوران وزیر اعظم نے کہا کہ ہم نے 25 سال پہلے تحریکِ انصاف کا آغاز کیا۔ سیاست میں آنے کا مقصد ملک کیلئے کچھ کرنا تھا۔ تعلیم، صحت اور انصاف کا نظام مضبوط کرنا چاہتا تھا۔ سابق صدر نے سب سے بڑا جرم کیا۔

خطاب کے دوران وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ سابق صدر پرویز مشرف نے این آر او دے دیا جو سب سے بڑا جرم تھا۔ اب سب چور اچکے اکٹھے ہو کر این آر او مانگتے ہیں۔ خوشحالی قانون کی بالادستی سے آئے گی۔

وزیرا عظم عمران خان نے کہا کہ ہمارے آدھے مسائل سیرتِ نبوی ﷺ پر عمل سے حل ہوجائیں گے۔ آگے بڑھنے والی قوموں میں قانون کی بالادستی ہوتی ہے جو ہمارے پاس نہیں، اس لیے ہم پیچھے رہ گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بھارت اور بنگلہ دیش میں قانون ہے، اس لیے یہ قومیں ہم سے آگے نکلیں۔ قومیں قانون کی حکمرانی سے ہی ترقی کرتی ہیں۔ ملک کا سب سے بڑا اثاثہ سمندر پار پاکستانی ہیں۔ کمزور کو طاقتور سے تحفظ دینا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: سندھی نہ پڑھانے والے اداروں کی رجسٹریشن منسوخ کرنیکا فیصلہ

Related Posts