حکومت غریبوں کیلئے 450 ارب کا خسارہ خود برداشت کررہی ہے۔وزیراعظم

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

حکومت غریبوں کیلئے 450 ارب کا خسارہ خود برداشت کررہی ہے۔وزیراعظم
حکومت غریبوں کیلئے 450 ارب کا خسارہ خود برداشت کررہی ہے۔وزیراعظم

اٹک: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت غریبوں کیلئے 450 ارب کا خسارہ خود برداشت کررہی ہے، کسی اورحکومت نے غربت ختم کرنے کیلئے اتنا کام نہیں کیا جتنا موجودہ وفاقی حکومت نے کیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم نے پی ٹی آئی اٹک قیادت سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب ہم اقتدار میں آئے تو مجموعی خسارہ 20 ارب ڈالر تھا جو کم کرکے 1 ارب ڈالر کیاگیا۔ پھر کورونا وائرس نے پوری دنیا پر گھیرا تنگ کردیا۔

یہ بھی پڑھیں:

وزیر اعظم کا ہسپتال کاسنگِ بنیاد رکھنے کیلئے اٹک کا دورہ 

دانشور درست رہنمائی کریں تو تہذیبیں زوال پذیر نہ ہوں۔ وزیر اعظم

پی ٹی آئی اٹک قیادت سے ملاقات کے دوران وزیر اعظم نے کہا کہ دنیا بھر کی معیشتوں کو نقصان ہوا، عالمی سطح پر بحران کے خلاف کامیاب پالیسیوں کے باعث ہم کورونا کا مقابلہ کرنے اور چیلنجز سے نمٹنے میں سرخرو ہوئے، عالمی سطح پر ہماری پالیسی سراہی گئی۔

ملاقات کے دوران وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ غریب لوگوں پر مہنگائی کے اثرات کا مکمل احساس ہے، مہنگائی پر قابو پانے کیلئے اقدامات اٹھا رہے ہیں۔ صحت کارڈ کا پنجاب میں آغاز کردیا گیا ہے۔ غریب گھرانوں کو معیارِ علاج کی سہولت میسر آئے گی۔

وزیراعظم نے کہا کہ پی ٹی آئی قیادت ہر سطح پر تمام پروگرامز کے فوائد اپنے اپنے علاقوں میں غریبوں تک پہنچائیں۔ پاکستان کا مقابلہ مافیاز سے ہے، کرپشن پر سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ وزیر اعظم نے مقامی سطح کی قیادت کو ہدایت کی کہ متحرک ہو کر مستحقین کی امداد کرے۔ 

انہوں نے کہا کہ کامیاب پاکستان 20 لاکھ گھرانوں کو بلا سود قرض فراہم کرے گا۔ گھر گھر جا کر سروے سے یہ یقینی بنایا گیا کہ کوئی مستحق پروگرام سے محروم نہ رہ جائے۔تاریخ میں کسی حکومت نے غریبوں کیلئے اتنا کام نہیں کیا۔

Related Posts