سابق حکمرانوں کی بدعنوانی سے سب سے زیادہ پاکستانی عوام کو نقصان پہنچا۔وزیرِ اعظم

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

PM Imran khan Sri Lanka visit

اسلام آباد: وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سابق حکمرانوں کی بدعنوانی سے سب سے زیادہ پاکستانی عوام کو نقصان پہنچا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ پہلے پانامہ پیپرز نے سابقہ حکمرانوں کی کرپشن اور منی لانڈرنگ کو بے نقاب کیا اور اب براڈ شیٹ کے انکشافات سے ہمارے سابقہ حکمران بری طرح بے نقاب ہورہے ہیں۔

پیغام میں وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ بڑے پیمانے پر سابقہ حکمرانوں کی کرپشن اور منی لانڈرنگ سامنے آرہی ہے اور اب یہ سابقہ حکمران عالمی انکشافات کے سامنے وکٹمائزیشن کے کارڈ کے پیچھے چھپ نہیں سکتے۔ 

بدعنوانی کی مذمت کرتے ہوئے وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ مذکورہ انکشافات وہی کہہ رہے ہیں جو میں نے اپنی 24 سالہ سیاسی جدوجہد کے دوران کہا کہ یہ بدعنوانی پاکستان کی ترقی کیلئے سب سے بڑا خطرہ ہے۔اشرافیہ اقتدار میں آئی اور ملک کا زوال شروع ہوگیا۔ 

وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ یہ لوگ بیرونِ ملک ناجائز فوائد حاصل کرنے کیلئے منی لانڈرنگ کرتے رہے تاکہ ان پر ملک میں مقدمات نہ چلائے جاسکیں۔ وہ این آر او حاصل کرنے کیلئے سیاسی طاقت استعمال کرتے ہیں اور اسی طرح انہوں نے اپنی دولت محفوظ رکھی ہوئی ہے۔ سب سے زیادہ نقصان پاکستانی عوام کو ہوا۔ 

انہوں نے کہا کہ نہ صرف پاکستانی قوم کی دولت اشرافیہ نے چوری کر لی بلکہ ان کے ٹیکس کا پیسہ این آر اوز کے باعث چوری کی گئی دولت واپس لانے پر خرچ کرنا پڑ رہا ہے۔ یہ انکشافات صرف ایک ٹریلر ہیں۔ ہم براڈ شیٹ سے مکمل شفافیت چاہتے ہیں۔ بتایا جائے کہ سابقہ حکمرانوں نے منی لانڈرنگ کیسے کی اور تحقیقات کس نے روکیں؟

یہ بھی پڑھیں: تاریخ میں پہلی بار ای سپورٹس کو باقاعدہ کھیل کا درجہ حاصل ہوگا۔فواد چوہدری

Related Posts