لندن: برطانوی وزیرِ اعظم بورس جانسن نے ملک کے عوام کا گھروں پر رہنے اور سماجی فاصلے کے قوانین کو اپنانے پر شکریہ ادا کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں برطانوی وزیرِ اعطم بورس جانسن نے کہا کہ میں ہر ایک کا شکر گزار ہوں جو کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے قواعد و ضوابط کی پابندی کر رہا ہے۔
برطانوی وزیرِ اعظم بورس جانسن نے کہا کہ کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے جو لوگ سماجی فاصلے اور گھر پر رہنے کے اصولوں کو اپنا رہے ہیں، میں آپ سب کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
وزیرِ اعظم بورس جانسن نے کہا کہ کورونا وائرس جیسی عالمی وباء کا ایک قوم کے طور پر مل کر مقابلہ کریں گے۔ سماجی فاصلے کے اصولوں پر عمل درآمد جاری رکھئے۔
Thank you to everyone who has been following the rules on social distancing and staying at home.
We will beat this together. pic.twitter.com/xf2pCXgarZ
— Boris Johnson (@BorisJohnson) May 4, 2020