وزیراعظم کراچی والوں سے مردم شماری کا وعدہ پورا کر رہے ہیں، خرم شیر زمان

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

خرم شیر زمان
الیکشن کمیشن کی کسی بھی ناانصافی کوقبول نہیں کرینگے، خرم شیرزمان

کراچی:پاکستان تحریک انصاف کراچی کے صدر خرم شیر زمان کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کراچی والوں سے مردم شماری کا وعدہ بھی پورا کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کراچی عوام سے کئے گئے وعدوں کو پورا کیا جائے گا۔

تحریک انصاف کے رہنماء خرم شیر زمان نے کہا کہ مردم شماری ہونے سے مسائل حل ہوں گے، انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان سندھ میں گورنر راج لگانا نہیں چاہتے۔

خرم شیر زمان نے جمعرات کو انصاف ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مردم شماری سے وسائل کی بہتر تقسیم ہوسکے گی۔ ایک سوال کے جواب میں پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ عمران خان سندھ میں گورنر راج لگانا نہیں چاہتے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نہیں چاہتے کہ صوبے پر انگلیاں اٹھیں۔

مزید پڑھیں: سندھ حکومت کے جھوٹ سن کر شیخ چلی بھی پریشان ہے۔حلیم عادل شیخ

اس موقع پر سابق اپوزیشن لیڈر فردوس شمیم نقوی نے کہا کہ مردم شماری جدید بنیادوں پر کرائی جائے گی، سندھ حکومت کو ابھی بتا رہے ہیں، کوئی اعتراض ہے تو بتائے، مردم شماری کرنے کے بعد کوئی اعتراض قبول نہیں کیا جائے گا۔

Related Posts