وزیراعظم نے لاہور میں سلیم میموریل ٹرسٹ اسپتال کا افتتاح کردیا

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیراعظم نے لاہور میں سلیم میموریل ٹرسٹ اسپتال کا افتتاح کردیا
وزیراعظم نے لاہور میں سلیم میموریل ٹرسٹ اسپتال کا افتتاح کردیا

لاہور: وزیر اعظم شہباز شریف نے اتوار کو لاہور میں جدید ترین سلیم میموریل ٹرسٹ ہسپتال کا افتتاح کر دیا جس میں کینسر اور دل کی بیماریوں کے علاج کی سہولیات بھی موجود ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اسپتال میں قائم صحت کی سہولت کے مختلف شعبوں کا دورہ کیا اور اس موقع پر وزیر اعظم کو ہسپتال میں دستیاب سہولیات سے آگاہ کیاگیا۔سلیم میموریل ٹرسٹ ہسپتال غریبوں اور ناداروں کو عالمی معیار کی طبی سہولیات فراہم کرے گا۔

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے لاہور میں پرائیویٹ سیکٹر میں عالمی معیار کا جدید ترین ہسپتال قائم کرنے پر مخیر حضرات کی تعریف کی،اسپتال غریب اور مستحق افراد کو مفت علاج کی سہولت بھی فراہم کرے گا۔

وزیراعظم نے اس نیک مقصد میں حصہ لینے والوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اللہ اپنی رحمتوں سے نوازے گا، مستقبل میں اس ہسپتال سے لاکھوں مریض مستفید ہوں گے۔

وزیراعظم نے کہا کہ مریضوں کو اعلیٰ معیاری صحت کی دیکھ بھال کی فراہمی میں نجی شعبے کی فعال شرکت ایک نیک شگون ہے۔ انہوں نے کہا کہ مستحق مریضوں اور ضرورت مندوں کو مفت علاج کی سہولیات کی فراہمی ایک عظیم انسانی کاوش ہے۔

انہوں نے گزشتہ حکومت کے دور میں سماجی بہبود کے عظیم منصوبے پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹی ٹیوٹ کی بدانتظامی پر افسوس کا اظہار کیا۔

مزید پڑھیں:وزیراعظم کا گلگت بلتستان میں پانی کے اخراج سے ہونے والی تباہی پر ہنگامی اقدامات کاحکم

وزیر اعظم نے مخیر حضرات اور معروف صنعتکار میاں منشا پر زور دیا کہ وہ چاروں صوبوں میں دکھی انسانیت کے لیے ایسے ہی عالمی معیار کے جدید ترین ہسپتال قائم کریں۔

Related Posts