والدین کی عزت کرنے سے اللہ کامیابی اور عزت لازم کر دیتا ہے، شعیب اختر

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

والدین کی عزت کرنے سے اللہ کامیابی اور عزت لازم کر دیتا ہے، شعیب اختر
والدین کی عزت کرنے سے اللہ کامیابی اور عزت لازم کر دیتا ہے، شعیب اختر

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: راولپنڈی ایکسپریس اورقومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے ماؤں کے عالمی دن کے موقع پر چاہنے والوں کو اپنی آپ بیتی سنائی۔

شعیب اختر نے کہا کہ انہوں نے ریٹائرمنٹ کے بعد اپنی ماں کے لیے 11 سال گاڑی چلائی، اُن کا کہنا تھا کہ تین گھنٹے روز اپنی ماں کے لیے گاڑی چلاتا تھا، میری والدہ نے جہاں گھومنا ہوتا تھا میں انہیں گھماتا تھا۔

شعیب اختر نے مزید کہا کہ والدین جیسے بھی ہوں ان کی قدر کرنی چاہیے، میری ماں جو خواہش کرتی تھیں وہ پوری کرتا تھا، کبھی اُن کی کوئی بات رد نہیں کی۔شعیب اختر نے کہا کہ بھارت میں لوگ اس لیے میری عزت کرتے ہیں کیونکہ میں بھارتیوں کی عزت کرتا ہوں۔

مزید پڑھیں:شہباز شریف کو مبارکباد دینے کا کوئی سیاسی یا ذاتی مفاد نہیں تھا، شاہد آفریدی نے اپنی صفائی پیش کردی

انہوں نے کہا کہ جب اپنے والدین کی عزت کرو تو اللہ آپ کے لیے کامیابی اور عزت لازم کر دیتا ہے، اپنے والدین کے نوکر بن جاؤ تو اللہ آپ کو دنیا کا بادشاہ بنا دیتا ہے۔

Related Posts