اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کے ہمراہ آئی ایس آئی سیکرٹریٹ کا دورہ کیا۔
ترجمان وزیراعظم ہاؤس کے مطابق وزیراعظم نے وفاقی وزراء اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے ہمراہ آئی ایس آئی سیکرٹریٹ کا دورہ کیا، اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم نے شرکاء کا استقبال کیا۔
وزیراعظم عمران خان کو آئی ایس آئی سیکرٹریٹ میں اجلاس کے دوران ملکی سلامتی، افغانستان کی صورتحال کے تناظر میں خطے میں در پیش تبدیلیوں پر بریفنگ دی گئی۔
مزید پڑھیں: آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کا فرنٹیئر فورس رجمنٹل سینٹر ایبٹ آباد کا دورہ