اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے ایک بار پھر عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ ان لاکھوں افغانوں کو فوری انسانی امداد فراہم کریں جنہیں غذائی قلت کے خطرے کا سامنا ہے۔
وزیر اعظم عمران خان نے ٹویٹر پر کہا کہ عالمی برادری کی ذمہ داری ہے کہ وہ افغانستان کی موجودہ صورتحال میں مدد کرے، ورنہ وہ فاقوں سے مر جائیں گے، عالمی برادری اقوام متحدہ کے تحفظ کی ذمہ داری کے متفقہ اصول پر عمل کرے۔
There is an urgency for the international community, as well as their obligation under the unanimously adopted UN principle of Responsibility To Protect (R2P), to provide immediate humanitarian relief to millions of Afghans on the brink of starvation. https://t.co/td3q3vu3F4
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) January 22, 2022
وزیر اعظم نے روزنامہ گارڈین میں شائع ہونے والی ایک خبر بھی شیئر کی، جس میں سابق برطانوی وزیر اعظم گورڈن براؤن کی طرف سے برطانیہ کی خارجہ سکریٹری، کو لکھے گئے ایک مضمون کے اقتباسات شامل ہیں،جس میں افغانستان کے لئے ڈونر کانفرنس بلانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: افغان طالبان کاامداد کے حصول کیلئے آئندہ ہفتے ناروے کا دورہ متوقع