وزیر اعظم عمران خان کامیاب پاکستان پروگرام کا افتتاح آج کریں گے

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیر اعظم عمران خان کامیاب پاکستان پروگرام کا افتتاح آج کریں گے
وزیر اعظم عمران خان کامیاب پاکستان پروگرام کا افتتاح آج کریں گے

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان آج کامیاب پاکستان پروگرام کا افتتاح کریں گے جس کے تحت ملک میں 37 لاکھخاندانوں کو 1400 ارب روپے کے قرضے فراہم کیے جائیں گے جس کا مقصد پسماندہ طبقات کو تحفظ فراہم کرنا ہے۔

گزشتہ روز وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا کہ کامیاب کامیاب پاکستان پروگرام میں معاشرے کے محروم طبقات کو بااختیار بنا کر غربت کے خاتمے کیلئے کام کیا جائے گا۔ پروگرام کے باضابطہ افتتاح کی تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ پروگرام کم آمدنی والے خاندانوں کو مائیکرو فنانس اداروں کے ذریعے ملک بھر کے بینکوں سے منسلک کرے گا اور معاشرے کے کمزور طبقات کے لیے ریاست کی ذمہ داری کے احساس کو اجاگر کرے گا۔

وفاقی وزیرِ خزانہ نے کہا کہ پروگرام کے 5 عوامل ہوں گے،جس کے تحت کاشت کارکسان پروگرام کے تحت بلا سود قرضے حاصل کرسکیں گے، کامیاب پروگرام کے تحت 500,000 روپے تک کے کاروبار کے لیے قرض فراہم کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: آف شور کمپنیوں کے مالک کی وزیر اعظم عمران خان کے کردار کی تردید

ان کا کہنا تھا کہ گھروں کی تعمیر کے لیے آسان قسطوں پر قرض ملے گا۔ سستا گھر اسکیم کے تحت، کامیاب ہنر پر مبنی اسکالرشپ اسکیم اور صحت پاکستان کارڈ کو کامیاب پاکستان پروگرام سے منسلک کردیا جائے گا۔

Related Posts