پی ڈی ایم کا احتجاج نظر انداز، وزیر اعظم نے اپنے پالتو جانوروں کے ہمراہ دن گزارا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پی ڈی ایم کا احتجاج، وزیر اعظم نے اپنے پالتو جانوروں کے ہمراہ دن گزارا
پی ڈی ایم کا احتجاج، وزیر اعظم نے اپنے پالتو جانوروں کے ہمراہ دن گزارا

اسلام آباد: اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم کی جانب سے لاہور میں احتجاج جاری ہے، جبکہ وزیر اعظم عمران خان نے چھٹی کا دن اپنے پالتو کتوں کے ہمراہ کھیلتے ہوئے گزارا۔

وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک پر جاری تصویروں میں لکھا کہ اپنے پالتو کتوں ٹائیگر اور شیرو کیساتھ۔ وزیراعظم ان تصاویر میں اپنے پالتو کتوں کو کھانا کھلا رہے ہیں۔ انہوں نے اس موقع پر ٹریک سوٹ پہنا ہوا ہے اور وہ انتہائی خوشگوار موڈ میں ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Imran Khan (@imrankhan.pti)

اس کے علاوہ ملکی سیاست میں ٹینشن کے ماحول کے باوجود وزیراعظم عمران خان کی پرسکون حالت میں تصاویر کو لوگ دھڑا دھڑ سوشل میڈیا پر شیئر کرکے اپنے تبصرے دے رہے ہیں۔

ایک صارف نے لکھا کہ لاہور میں‘’پاکستان ڈکیت موومنٹ”حکومت کا تختہ الٹنے کی خواہش لے کر جلسہ کر رہی ہے جبکہ وزیراعظم عمران خان لاہور سے صرف 300 کلومیٹر دور بنی گالہ میں اپنے کتوں کے ساتھ خوشگوار سنڈے گزار رہے ہیں۔

ایک دوسرے صارف نے وزیراعظم عمران خان کو ترک نسل کے کتے پالنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ آپ نے کبھی ترکش کنگل کو پالنے کا سوچا ہے۔ انہوں نے اپنا تجربہ شیئر کرتے ہوئے وزیراعظم کو یہ پالتو کتا خریدنے کی ترغیب دی۔

وزیراعظم عمران خان کی حالیہ تصاویر سے صاف ظاہر ہو رہا ہے کہ انھیں پی ڈی ایم کے جلسوں سے کوئی تشویش لاحق نہیں اور انہوں نے پرسکون طریقے سے اپنا چھٹی کا دن گزارا۔عوام کی جانب سے وزیر اعظم کے ٹوئٹ کے بعد مختلف رائے کا اظہار کیا جارہا ہے۔

Related Posts