اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماء خواجہ آصف نے کہا ہے کہ کیا وزیراعظم عمران خان کو سارے چور ڈاکو ن لیگ میں نظر آتے ہیں، کیا حکومتی صفوں میں سب صاف ستھرے لوگ ہیں۔
مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ نواز اور شہباز شریف کی ملیں بند ہیں تو کون چینی مہنگی بیچ رہا ہے۔ کون حکومت کی چھتری کے نیچے لوٹ مار مچا رہا ہے۔
خواجہ محمد آصف نے کہا کہ ملک میں لوگ آٹے کیلئے ترس رہے ہیں، مہنگائی بہت بڑھ گئی ہے، 45 فیصد شوگر ملیں پی ٹی آئی ارکان کی ہیں، مہنگائی سے متعلق ارکان اسمبلی کی ایک کمیٹی بنائی جائے۔
انہوں نے کہاکہ کمیٹی ملک کو لوٹنے والوں کا تعین کرے، قوم کے ساتھ ملکی تاریخ میں بڑی زیادتی ہوئی، لوگوں کو چور کہنا اور اپنی بغل میں چور لے کر بیٹھے رہنا۔
مزید پڑھیں: چوہدری شجاعت حسین کاعمران خان اتحادیوں پر اعتماد اور فسادیوں سے دور رہنے کا مشورہ