انتخابی اصلاحات پر قانون سازی جمہوری نظام کیلئے ضروری ہے، وزیر اعظم

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

انتخابی اصلاحات پر قانون سازی جمہوری نظام کیلئے ضروری ہے، وزیر اعظم
انتخابی اصلاحات پر قانون سازی جمہوری نظام کیلئے ضروری ہے، وزیر اعظم

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ خفیہ رائے شماری میں پیسہ چلتا ہے اس لیے اپوزیشن حمایت کرتی ہے،سیاست میں آکر لوگ اپنی ذات کیلئے کام کرتے ہیں، قائداعظم کا خواب تھا پاکستان ایک عظیم ملک بنے گا،انتخابی اصلاحات پر قانون سازی جمہوری نظام کیلئے ضروری ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ یورپ میں جمہوریت کی بنیاد اخلاقی اقدار ہیں، جرمنی اور جاپان کی اخلاقیات آج بھی قائم ہیں،انتخابات کو متنازعہ بنانے سے بہتر ہے انتخابی اصلاحات لائی جائیں، قانون سازی ذاتی یا سیاسی فوائد کیلئے نہیں کررہے۔

انتخابی اصلاحات پر قانون سازی جمہوری نظام کیلئے ضروری ہے۔وزیراعظم عمران خان کی جانب سے وزیراعظم ہاؤس میں اراکین پارلیمنٹ کے اعزاز میں ظہرانہ دیا گیا، جس میں وفاقی وزرا، پی ٹی آئی اراکین اور اتحادی ارکان نے شرکت کی۔

وزیراعظم کی جانب سے دیئے گئے ظہرانے میں تقریباً 150 سے زائد اراکین پارلیمنٹ شریک ہوئے، اور وزیراعظم نے تمام ارکان کو موجودہ صورتحال اور پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں پیش ہونے والے بلز پر اعتماد میں لیا اور تمام اراکین کو مشترکہ اجلاس میں حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

ارکان پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ سیاست میں آکر لوگ اپنی ذات کیلئے کام کرتے ہیں، قائداعظم کا خواب تھا پاکستان ایک عظیم ملک بنے گا، ہمارے نبیؐ تمام انسانوں کیلئے رحمت بن کر آئے۔

میرا بھی سیاست میں آنے کا مقصد ملک کو فلاحی ریاست بنانا تھا، میں ملک کو بدلنے کیلئے سیاست میں آیا تھا، اخلاقیات ختم ہونے پر کرپشن شروع ہوتی ہے، جو قوم انصاف نہیں کرسکتی وہ تباہ ہوجاتی ہے، یورپ میں جمہوریت کی بنیاد اخلاقی اقدار ہیں، جرمنی اور جاپان کی اخلاقیات آج بھی قائم ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ ہم ملک کی فلاح کے لئے قانون سازی کر رہے ہیں، انتخابات کو متنازعہ بنانے سے بہتر ہے انتخابی اصلاحات لائی جائیں، قانون سازی ذاتی یا سیاسی فوائد کیلئے نہیں کررہے، انتخابی اصلاحات پر قانون سازی جمہوری نظام کیلئے ضروری ہے۔

جمہوریت پر یقین ہے اس لیے انتخابی اصلاحات کرنا چاہتے ہیں۔عمران خان نے کہا کہ 1970 کے بعد تمام انتخابات متنازعہ رہے، ہم نے 4 حلقے کھولنے کا کہا تھا، اور جب یہ حلقے کھلے تو چاروں میں دھاندلی نکلی، سب کو پتا ہے سینیٹ الیکشن میں کیا ہوتا ہے۔

سینیٹ الیکشن میں پیسے لینے کی ویڈیوز دکھائی گئیں، ویڈیوز میں سینیٹ ارکان بیگز میں نوٹ ڈالتے دکھائے گئے، ہم نے کہا سینیٹ الیکشن میں اوپن بیلٹ ہونا چاہیئے، ہمارا مقصد تھا کہ آئندہ انتخابات صاف اور شفاف ہوں، خفیہ رائے شماری میں پیسہ چلتا ہے اس لیے اپوزیشن حمایت کرتی ہے۔

مزید پڑھیں: سانحہ آرمی پبلک اسکول، دہشت گردوں سے مذاکرات پر عدالت برہم، حکومت کی سخت سرزنش

انہوں نے کہا کہ پولنگ ختم ہوتے ہی ڈبے بدل جاتے ہیں اس وقت دھاندلی ہوتی ہے، ہم ای وی ایم کیلئے کام کر رہے ہیں تاکہ انتخابات شفاف ہوں، الیکشن کمیشن نے ای وی ایم کی کیوں مخالفت کی، ای وی ایم مشین لانے سے ہمیں کیافائدہ ہوگا۔

Related Posts