وزیراعظم عمران خان ورلڈ اکنامک فورم میں شرکت کے لیے ڈیووس پہنچ گئے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

imran khan

ڈیوس:وزیراعظم عمران خان سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیووس پہنچ گئے جہاں وہ ورلڈ اکنامک فورم میں شرکت کریں گے، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور مشیر تجارت بھی وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ ہیں۔

ڈیوس میں عالمی اقتصادی فورم کا یہ اجلاس آج شروع ہوگا اور 23 جنوری تک جاری رہے گا،وزیراعظم عمران خان عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی سیشن سے خطاب بھی کرینگے۔

مزید پڑھیں: عمران خان عالمی رہنماؤں کو بھارتی ریاستی دہشت گردی سے آگاہ کریں گے،فردوس اعوان

عمران خان دورے کے دوران پاکستان اسٹریٹجی ڈائیلاگ میں کارپوریٹ سیکٹر سے وابستہ نمائندوں سے تبادلہ خیال کریں گے۔اورناروے کے سیاست دان بورگ برینن کے ساتھ کلیدی خطاب بھی کرینگے۔

وزیراعظم عمران خان دورہ میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے بھی ملاقات کرینگے جس میں افغان امن عمل کے حوالے سے بھی بات چیت متوقع ہے۔

Related Posts