شہزادہ چارلس اور وزیراعظم کارابطہ، پاک برطانیہ تعلقات پرتفصیلی گفتگو

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شہزادہ چارلس اور وزیراعظم کارابطہ، پاک برطانیہ تعلقات پرتفصیلی گفتگو
شہزادہ چارلس اور وزیراعظم کارابطہ، پاک برطانیہ تعلقات پرتفصیلی گفتگو

اسلام آباد: پرنس آف ویلز شہزادہ چارلس کا وزیراعظم عمران خان سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے، دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والے رابطے میں پاکستان اوربرطانیہ تعلقات پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

برطانوی سفارتخانہ کے جاری کردہ بیان کے مطابق پرنس آف ویلز کی جانب سے کورونا وائرس کی وباء کے دوران انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس اور تعزیت کی گئی۔

کورونا وائرس کی موجودصورتحال کے حوالے سے بات کرتے ہوئے پرنس چارلس کا کہنا تھا کہ وبائی امراض کے دوران برطانیہ پاکستان میں ضرورت مند لوگوں کو مدد فراہم کررہا ہے۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والے ٹیلیفونک رابطے میں مشترکہ عالمی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے عالمی تعاون کی ضرورت پراتفاق کیا گیا، جب کہ شہزادہ چارلس نے وزیراعظم عمران خان سے کہا کہ برطانیہ اگلے سال سی او پی 26 کی میزبانی کرے گا۔

موسمیاتی تبدیلی کے خطرے سے نمٹنے کے لیے پاکستانی عزم کا خیرمقدم کرتے ہوئے پرنس آف ویلز نے کہا کہ برطانیہ پاکستان میں قابل تجدید توانائی کے استعمال میں اضافے کی حمایت کرتا ہے۔پرنس آف ویلز نے پاک برطانیہ تعلقات کی مزید مضبوطی پر زور دیا۔

مزید پڑھیں:خصوصی افراد کیلئے احساس کفالت پالیسی، 20 لاکھ خاندانوں کو فائدہ ہوگا، وزیر اعظم

Related Posts