وزیراعظم عمران خان دوست ہیں، دوبارہ ملاقات پر خوشی ہوئی، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

imran khan trump
imran khan trump

ڈیووس: ورلڈ اکنامک فورم کے موقع پر وزیراعظم پاکستان عمران خان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان اہم ملاقات ہوئی ہے جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور اہم ایشوز پر تبادلہ خیالات کیا گیا، اس موقع پر امریکی صدر نے وزیراعظم عمران خان کو دوست قرار دیتے دوبارہ ملاقات پر خوشی کا اظہار کیا۔

ورلڈ اکنامک فورم کی سائیڈ لائنز پر ہونے والی اس ملاقات میں امریکی ٹرمپ اور وزیراعظم عمران خان کے علاوہ پاکستانی وفد کے اراکین بھی شامل تھے۔

مزید پڑھیں: عمران خان عالمی رہنماؤں کو بھارتی ریاستی دہشت گردی سے آگاہ کریں گے،فردوس اعوان

اس موقع پر وزیراعظم نے امریکی صدر ٹرمپ کے ساتھ ملاقات کو پرمسرت قرار دیتے ہوئے کہا کہ آپ سے دوبارہ ملاقات کرکے مجھے بہت خوشی ہوئی۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان خطے میں امن کیلئے اپنا کردار ادا کرتا رہے گااس موقع پر امریکی صدر کیساتھ ملاقات میں افغان امن عمل اور کشمیر کے مسئلے پر بھی بات ہوئی۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی پاکستانی وزیراعظم عمران خان کیساتھ دوبارہ ملاقات کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان دوست ہیں، ان کیساتھ ملاقات کرکے میں خوشی محسوس کر رہا ہوں۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ ہم دونوں مسئلہ کشمیر پر بات چیت کرینگے۔

Related Posts