ضمنی الیکشن میں شکست، وزیراعظم کا آج پشاور کا دورہ متوقع

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی جانب سے ضمنی الیکشن میں شکست کے بعد آج پشاور کا ایک روزہ متوقع ہے، سینیٹ الیکشن کیلئے حکمت عملہ پر بھی غور کیا جائیگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان آج پشاور کا ایک روزہ دورہ کریں گے، وزیراعظم سرکاری اور پارٹی امور پر اجلاسوں کی صدارت کریں گے، وزیراعظم سینیٹ انتخابات سمیت دیگر امور کا جائزہ لیں گے۔

پی کے 63 ضمنی الیکشن کے بعد کی صورتحال سے آگاہ کیا جائے گا، نوشہرہ میں شکست اورسینیٹ الیکشن سے متعلق معاملات پر غور ہوگا، محکموں کی کارکردگی سے متعلق بریفنگ دی جائے گی، وزیراعظم کو ضمنی انتخاب میں شکست سے متعلق رپورٹ پیش کی جائے گی۔

وزیراعظم عمران خان سری لنکا کے دو روزہ سرکاری دورے پر کل روانہ ہونگے، سری لنکن ہم منصب اورصدر سے ملاقات کرینگے۔

مزید پڑھیں:شفافیت لانے والے وزیراعظم کیخلاف سارے چور اکٹھے ہوگئے ہیں،وفاقی وزراء

وزیر اعظم عمران خان اپنے ہم منصب مہندا راجا پاکسے کی دعوت پر سری لنکا کا دورہ کر رہے ہیں اور ان کے ساتھ کابینہ کے ممبران اور اعلیٰ عہدیداران سمیت ایک اعلی سطحٰ وفد بھی سری لنکا جائیگا۔

وزیر اعظم کی مصروفیات میں صدر اور وزیر اعظم سے ملاقاتیں شامل ہیں جبکہ اپنے دورہ میں  وفود کی سطح پر بات چیت کی بھی قیادت کریں گے جس میں تجارت، سرمایہ کاری، صحت، تعلیم، زراعت، سائنس اور ٹیکنالوجی، دفاع اور ثقافت سیاحت سمیت دونوں ممالک کے درمیان تعاون کے تمام شعبوں کا احاطہ کیا جائے گا۔

Related Posts