اسلام آباد :سابق صدرآصف زرداری نے کہا ہے کہ جو لوگ حکومت کو لائے ہیں وہ اب غلطی کا اعتراف کر رہے ہیں، عمران خان کی حکومت پانچ سال پورے نہیں کریگی۔
احتساب عدالت نے امریکی پراپرٹی سے متعلق کیس میں سابق صدر آصف علی زرداری کی عبوری ضمانت 23 نومبر تک منظور کرلی، احتساب عدالت اسلام آباد یں امریکی پراپرٹی سے متعلق کیس کی سماعت جج اعظم خان نے کی۔
سابق صدر آصف علی زرداری احتساب عدالت اسلام آباد میں پیش ہوئے جبکہ انکے وکیل فاروق ایچ نائیک ،ارشد تبریز ،بیرسٹر شیراز عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔
عدالت نے سابق صدر آصف علی زرداری کی ضمانت 5 لاکھ روپے مچلکوں پر 23 نومبر تک منظور کر لی، عدالت نے درخواست پر نیب کو بھی نوٹس جاری کر دیا ہے۔
مزید پڑھیں:سندھ اسمبلی، حکومت کا انسدادِ تجاوزات آپریشن کیخلاف قرارداد لانے کا فیصلہ