دبئی: وزیر اعظم عمران خان کو کھیلوں کیلئے بہترین خدمات کے اعتراف میں انٹرنیشنل سپورٹس پرسنلٹی ایوارڈ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کو 1992 میں کرکٹ ورلڈ کپ جیتنے پر دیا جا رہا ہے، ایوارڈ کا نام محمد بن راشد المکتوم ہے، ایوارڈ دینے کا اعلان گزشتہ روز ڈیپ ڈائیو دبئی میں ایک تقریب کے دوران کیا گیا۔وزیر اعظم کو آئندہ سال جنوری میں ہونے والی دبئی ایکسپو کے موقع پر یہ ایوارڈ دیا جائے گا۔
ایم بی آر تخلیقی اسپورٹس ایوارڈ کے گیارہویں ایڈیشن کی تقریب پیر 22 نومبر کو ڈیپ ڈائیو دبئی میں منعقد ہوئی۔ اس موقع پر دبئی اسپورٹس کونسل کے چیئرمین شیخ منصور بن محمد بھی موجود تھے۔
محمد بن راشد المکتوم تخلیقی اسپورٹس ایوارڈ ان افراد، ٹیموں اور تنظیموں کو اعزاز سے نوازتا ہے جنہوں نے متحدہ عرب امارات اور عالمی سطح پر کھیلوں میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ یہ ایوارڈ کھیلوں کے میدان میں منصوبوں یا پروگراموں میں بہترین اقدامات کو منانے اور فروغ دینے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔
یہ ایوارڈ، محمد بن راشد گلوبل انیشیٹوز میں سے ایک ہے،جسے 2009 میں شروع کیا گیا تھا،ایوارڈ کا 11 واں ایڈیشنکورونا وائرس کی وجہ سے 2020 میں ملتوی کر دیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں: ن لیگ ملک کی عدلیہ اور ججز کو بدنام کرنے کی تاریخ رکھتی ہے۔وزیراعظم