گوجرانوالہ :وزیراعظم عمران خان گوجرانوالہ میں پودے لگانے کے عالمی ریکارڈ کی تقریب میں شریک ہوں گے۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق پودے 12 اگست کی شام 3بجے لگائے جائیں گے۔پودے لگانے کے مقابلے میں سرکاری اسکولوں کے طالب علم حصہ لیں گے۔
شام کے وقت طلبہ کی حاضری یقینی بنانے کیلئے اسکولوں کے اوقات بھی تبدیل کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
نوٹی فکیشن کے مطابق گرلز اسکول دوپہر 12سے شام 5بجے تک کھلیں گے، بوائز اسکولوں کے اوقات سوا 12سے شام سوا 5 بجے ہوں گے۔
نوٹیفکیشن کا اطلاق ہوگیا،سی ای او ایجوکیشن کا کہنا ہے کہ12 اگست کے ایونٹ میں طلباء کی حاضری یقینی بنانے کیلیے فیصلہ کیا گیا ، 2 دن پہلے اوقات تبدیل کیے تاکہ بچوں کو شام کو اسکول آنے کی عادت ہو جائے۔
دوسری جانب وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ لاہور ، بلوچستان اور بہاولپور میں ڈرون شجر کاری ہوگی ،وزیراعظم عمران خان موسمیاتی تبدیلی پر کام کرنے کے حوالے سے عالمی لیڈر بن کر ابھرے ہیں،پائیدار امن کے لیے مل بیٹھنے اور سیاسی حل تلاش کرنے کی ضرورت ہے۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ ایک طرف اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے آئی پی سی سی رپورٹ پر آئندہ 10 سال میں درجہ حرارت شدید بڑھنے کی ریڈ وارننگ جاری کردی ہے۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان شجر کاری مہم کی خود قیادت کررہے ہیں، لاہوراربن میوا کی اور بلوچستان لسبیلہ(میانی) مینگروز اور لال سوہانرابہاولپور میں ڈرون شجرکاری ہوگی۔
مزید پڑھیں:بلوچستان کی ترقی کے لئے ایک ہزار ارب روپے خرچ کررہے ہیں، وزیر اعظم