ملک کی ترقی قوم کی جان و مال کی حفاظت سے مشروط ہے، وزیراعظم عمران خان

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Prime Minister will address a meeting in Punjab tomorrow

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں حکومت میں آئے تو پولیس کا مورال گرا ہوا تھا، قوم کی جان و مال کی حفاظت ہونے تک قوم ترقی نہیں کرسکتی، فوج سرحدوں کی، پولیس اندرون ملک شہریوں کی محافظ ہوتی ہے۔

وزیر اعظم عمران خان پولیس لائنز کا دورہ کرنے والے پہلے وزیر اعظم بن گئے،پولیس لائنز اسلام آباد آمدپروزیراعظم نے پولیس کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا،یادگارِ شہداء پر پھول رکھے،پاسنگ آؤٹ تقریب سے خطاب کیا۔

وزیر اعظم عمران خان نے تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امن و امان قائم ہونے تک معاشرے میں خوشحالی نہیں آتی، پولیس کا آج تک وہ مقام نہیں بنا جس کے وہ مستحق ہیں، میں چاہتا ہوں قوم پولیس کو پسند کرے، ہر پولیس اہل کارکو 10لاکھ روپے کے اخراجات کاہیلتھ کارڈ دیں گے۔

وزیراعظم نے کہا کہ صرف سمندر پار پاکستانی ملک کواٹھا سکتے ہیں ،اوورسیزپاکستانیوں کو اعتماد نہیں کہ ان کی انویسٹمنٹ محفوظ رہے گی ،اوورسز پاکستانیوں کا اعتماد بڑھانےکیلیے پولیس کا بہت اہم کردار ہے ۔

پانچواں مہینہ ہے کہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ سر پلس میں ہے ،وزیراعظم ہاؤس کے 60سے 70 فیصد اخراجات کم کیے ہیں ،پولیس کی تنخواہوں کے معاملےپرحفیظ شیخ سے بات کروں گا۔

مزید پڑھیں:حکومت مخالفت کا دوسرامرحلہ، مردان میں پی ڈی ایم کی ریلی اور جلسے کی تیاریاں

سمجھتاہوں پولیس کو ملنےوالی تنخواہ کافی نہیں ہے ،کئی دفعہ آسان راستہ تباہی کا راستہ ہوتاہے ،تحریک انصاف نے خیبرپختونخوامیں پولیس کو تبدیل کیا ،میں نے کے پی کی پولیس کو تبدیل ہوتے دیکھا۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک کے اندر پولیس شہریوں کو تحفظ دیتی ہے،فوج سرحدوں کی محافظ ،پولیس اندرون ملک شہریوں کی محافظ ہوتی ہے لیکن کے پی میں حکومت میں آئے تو پولیس کا مورال گرا ہواتھا ۔میں چاہتاہوں قوم پولیس کو پسند کرے ،قوم کی جان و مال کی حفاظت ہونے تک قوم ترقی نہیں کرسکتی۔

Related Posts