وزیر اعظم عمران خان 21 اکتوبر کو روشنیوں کے شہر کراچی کا دورہ کریں گے

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیر اعظم عمران خان 21 اکتوبر کو روشنیوں کے شہر کراچی کا دورہ کریں گے
وزیر اعظم عمران خان 21 اکتوبر کو روشنیوں کے شہر کراچی کا دورہ کریں گے

وزیر اعظم  پاکستان عمران خان پیر کے روز مختصر سرکاری دورے پر شہر قائد پہنچیں گے اور روشنیوں کے شہر کراچی کے مسائل کے حل کے لیے اہم صلاح مشورے کیے جائیں گے۔ 

کراچی میں وزیر اعظم عمران خان کی گورنر سندھ عمران اسماعیل اور تحریک انصاف کی اہم سیاسی شخصیات سے ملاقات کریں گے اور کراچی کے مسائل پر بریفنگ لیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: فضل الرحمان حکومت کی خامیوں کی نشاندہی کریں، دھرنا نہ دیں۔شیخ رشید احمد

وزیر اعظم 21 اکتوبر پیر کو چائنہ پاور پراجیکٹ کا افتتاح کریں گےجبکہ گورنر سندھ اور دیگر رہنماؤں سے ملاقاتوں کے دوران کراچی کے مسائل کے حل پر گفت و شنید ہوگی۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم عمران خان سے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں علماء کے وفد نے ملاقات کی  جس کے دوران پورے ملک میں مدارس کے حوالے سے اصلاحات پر اہم گفت و شنید ہوئی۔

حکومت کے مطابق وزیر اعظم عمران خان دینی مدارس میں اصلاحات کے حوالے سے علمائے کرام کو اعتماد میں لیں گے اور انہیں اپنا مؤقف بتائیں گے، جبکہ اس حوالےسے علمائے کرام سے رائے بھی لی جائے گی۔

مزید پڑھیں: وزیر اعظم عمران خان سے علما وفد کی ملاقات، مدارس اصلاحات پر گفتگو

Related Posts