وزیر اعظم پاکستان عمران خان آج ملکی تاریخ کے سب سے بڑے اسکل ڈویلپمنٹ پروگرام ”ہنر مند جوان“ کا آغاز کریں گے ، منصوبے کے تحت لاکھوں کی تعداد میں نوجوان شہری فنی تربیت حاصل کرسکیں گے۔
دارالحکومت اسلام آباد میں ”ہنر مند جوان“ منصوبے کا آغاز کیا جائے گا۔ وزیر اعظم پاکستان عمران خان نوجوانوں کے لیے اہم اسکل ڈویلپمنٹ پروگرام کے آغاز کا اعلان کریں گے۔
Prime Minister Imran Khan will launch the country’s largest ever skilled development programme ‘Hunermand Jawan’ today aimed at emancipation of #youth through quality professional training.
@Dr_FirdousPTI @UdarOfficial @Asad_Umar pic.twitter.com/EPDODzxHy4— Ministry of Information & Broadcasting (@MoIB_Official) January 9, 2020
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کے ”ہنر مند جوان“ منصوبے کے تحت 50 ہزار نوجوان جدید ترین ٹیکنالوجی کا استعمال سیکھیں گے جن میں مصنوعی ذہانت (آرٹیفیشل انٹیلی جنس)، کلاؤڈ کمپیوٹنگ اور آئی ٹی کے دیگر شعبے شامل ہیں۔
منصوبے کے تحت ملک بھر کے نوجوانوں کو ہنرمند بنانے کے بعد انہیں بلا سود یا انتہائی کم شرحِ سود پر قرضوں کی سہولت دی جائے گی۔اس موقعے پر نوجوانوں کا خصوصی ترانہ بھی ریلیز کردیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم عمران خان کو بتایاگیا کہ آئندہ 4 سالوں کے لئے 30 ارب پر محیط ہنرمند جوان پروگرام کا باقاعدہ اجراء کیا جائے گا۔ پہلے مرحلے میں 1 لاکھ 70 ہزار نوجوان تربیت حاصل کریں گے۔
گزشتہ روز وزیر اعظم کی زیر صدارت ’ہنرمند جوان ‘‘پروگرام پر بریفنگ کا اہتمار کیاگیا جس میں وزیر تعلیم شفقت محمود، معاون خصوصی برائے نوجوانان عثمان ڈار اور سینئر افسران شریک ہوئے۔
معاون خصوصی برائے نوجوانان عثمان ڈار نے موجودہ حکومت کی جانب سے نوجوانوں کے لئے شروع کیے جانے والے مختلف پروگراموں کے حوالے سے بریفنگ دی۔
مزید پڑھیں: 30 ارب پر محیط ہنرمند جوان پروگرام کا باقاعدہ اجراء