وزیر اعظم عمران خان کا ایوان سے اعتماد کا ووٹ لینے کا فیصلہ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیر اعظم عمران خان کا ایوان سے اعتماد کا ووٹ لینا کا فیصلہ
وزیر اعظم عمران خان کا ایوان سے اعتماد کا ووٹ لینا کا فیصلہ

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے ایوان سے اعتماد کا ووٹ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے وفاقی وزراء کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ ایوان سے اعتماد کا ووٹ لیں گے۔

شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اخلاقیات ہونی چاہئیں کھل کر کہیں کہ نوٹ کو ووٹ دے رہا ہوں۔ یوسف رضا گیلانی کو نہ چاہتے ہوئے بھی ٹکٹ دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ اخلاقیات کا مظاہرہ کرتے ہوئے تمام 20ممبران کو پارٹی سے نکالا، اپوزیشن کو کہا کہ آئیں مل کر ہارس ٹریڈنگ کا خاتمہ کرتے ہیں، ہم نے سپریم کورٹ کے فیصلے کو کھلے دل سے تسلیم کیا۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم تب ہوں جب ایوان کا اعتماد حاصل ہو، الیکشن کمیشن پر زیادہ ذمہ داری تھی کہ شفافیت کو برقرار رکھتے۔ پی پی نے جس قسم کی سیاست کی سب نے دیکھی۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ الیکشن کمیشن شفافیت کی یقین دہانی اور اپنی ذمہ داریاں سرانجام دینے میں ناکام رہا۔ عمران خان کے بیانیے پر آج مہر ثبت ہوئی۔ گزشتہ سینیٹ الیکشن میں بھی ووٹوں کی خرید وفروخت ہوئی۔ ضمیروں کے سوداگروں نے ضمیروں کی خریداری کی۔ سینیٹ الیکشن اوپن بیلٹ سے کرانے سے کرپشن کا خاتمہ ہوگا۔

مزید پڑھیں: سینیٹ الیکشن، سندھ میں پی ٹی آئی کی بڑی کامیابی، فیصل واؤڈا اور سیف اللہ ابڑو کامیاب

Related Posts