وزیر اعظم پاکستان عمران آج میانوالی کا دورہ کریں گے، جبکہ اس دوران وزیر اعظم مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال کا سنگِ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب بھی کریں گے۔
وزیراعظم عمران خان یونیورسٹی آف میانوالی کے ساتھ ساتھ سرگودھا میانوالی روڈ کا افتتاح بھی کریں گے جبکہ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار، وزیر صحت پنجاب یاسمین راشد اور پنجاب کابینہ کے دیگر اراکین بھی ان کے ہمراہ ہوں گے۔
کابینہ اراکین وزیر اعظم عمران خان کو میانوالی میں ترقیاتی پراجیکٹس کے حوالے سے بریفنگ دیں گے جبکہ پنجاب حکومت نے پہلے ہی دیگر اضلاع سے میانوالی کے ضلعی ہسپتال میں ٹرانسفر کردیا ہے تاکہ تربیت یافتہ ڈاکٹروں کی کمی پوری کی جاسکے۔
عمران خان کے دورۂ میانوالی کے پیش نظر شہر کی سیکیورٹی بڑھادی گئی جبکہ ضلعی انتظامیہ اور پنجاب حکومت نے وزیر اعظم کی آمد پر سخت حفاظتی اقدامات اٹھائے ہیں۔
یاد رہے کہ اس سے قبل وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ امریکا نے غیر ملکی افراد کی رہائی پر وزیر اعظم عمران خان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے افغانستان سے غیر ملکی افراد کی رہائی پر پاکستان کے کردار کی تعریف کی ہے۔
وزارتِ خارجہ کے مطابق گزشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور وزیر اعظم عمران خان کے درمیان ٹیلیفونک رابطے کے دوران صدر ٹرمپ نے خطے میں پاکستان کی کاوشوں کو سراہا۔
مزید پڑھیں: امریکا نے غیر ملکی افراد کی رہائی پر پاکستان کے کردار کی تعریف کی۔وزیر خارجہ