وزیرِ اعظم عمران خان آج کنٹونمنٹ جنرل ہسپتال کا افتتاح کریں گے

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیرِ اعظم عمران خان آج کنٹونمنٹ جنرل ہسپتال کا افتتاح کریں گے
وزیرِ اعظم عمران خان آج کنٹونمنٹ جنرل ہسپتال کا افتتاح کریں گے

وزیرِ اعظم عمران خان آج راولپنڈی میں عوام کو صحت کی سہولیات مہیا کرنے کے حوالے سے   کنٹونمنٹ جنرل ہسپتال کا افتتاح کریں گے۔

راولپنڈی اور ملحقہ علاقے کے عوام کو صحت کی معیاری سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے کنٹونمنٹ جنرل ہسپتال کی اَپ گریڈیشن اور آرائش وزیرِ اعظم کا اہم اقدام ہے۔

وزیرِ اعظم عمران خان ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کریں گے اور ہسپتال میں مہیا کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیں گے۔

پاکستان میں بڑھتے ہوئے کورونا وائرس کیسز کے پیشِ نظر وزیرِ اعظم عمران خان اور وفاقی حکومت شعبۂ صحت میں انقلابی اقدامات اٹھانا چاہتی ہے۔ کنٹونمنٹ جنرل ہسپتال اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ 

دورۂ راولپنڈی کے دوران وزیرِ اعظم عمران خان کے ہمراہ وفاقی وزراء، وفاقی دارالحکومت کے جڑواں شہر کی انتظامیہ اور دیگر حکام ہوں گے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے  ”کورونا ریلیف فنڈ“کا اعلان  کرتے ہوئے  کہا کہ خیرات دینے والوں کو رجسٹر کریں گے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ذخیرہ اندوزی کے باعث لوگ بھوکے مر رہے ہیں جبکہ حکومت  ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لے گی۔ 

مزید پڑھیں: وزیرِ اعظم نے ”کورونا ریلیف فنڈ“کا اعلان کردیا

Related Posts