نوشہرہ کا دورہ: وزیرا عظم عمران خان آج اضاخیل ڈرائی پورٹ کا افتتاح کریں گے

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
فرقوں کی بھول بھلیوں سے نکلو، صرف قران و سنت کو اپناؤ
zia-1-1-1
بازارِ حسن سے بیت اللہ تک: ایک طوائف کی ایمان افروز کہانی
zia-1-1-1
اسرائیل سے تعلقات کے بے شمار فوائد؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Imran-Khan
Imran-Khan

اسلام آباد: وزیر اعظم پاکستان عمران خان آج نوشہرہ کا دورہ کریں گے جس کے دوران پاکستان ریلوے کے اضاخیل ڈرائی پورٹ کا باضابطہ افتتاح کیا جائے گا۔

پاکستان ریلوے کی طرف سے قائم اضاخیل ڈرائی پورٹ کی افتتاحی تقریب میں خیبر پختونخواہ کے صوبائی وزراء، گورنر، وزیر اعلیٰ اور وزیر ریلوے شیخ رشید کے ساتھ ساتھ دیگر اعلیٰ حکام شرکت کریں گے۔

وزیر اعظم آفس سے جاری ٹوئٹر پیغام کے مطابق پاکستان ریلوے کے ذریعے اشیاء کی ملک کے طول و عرض میں نقل و حمل کے لیے اس ڈرائی پورٹ کو پشاور سے اضاخیل نوشہرہ منتقل کرنے کا یہ منصوبہ 2006ء میں ترتیب دیا گیا۔ 

صوبہ خیبر پختونخواہ کے شہر نوشہرہ سے 8 کلو میٹر کی دوری پر مین جی ٹی روڈ پر واقع اضاخیل ڈرائی پورٹ کو رنگ روڈ پشاور کے ساتھ سڑک کے ذریعے رسائی حاصل ہوگی۔

وزیر اعظم عمران خان کی لاجسٹکس کو فروغ دینے کی پالیسی کے مطابق اضاخیل ڈرائی پورٹ عوام بالخصوص تاجر برادری کی ضروریات کو پورا کرے گی۔ ملکی معیشت میں اضاخیل ڈرائی پورٹ کا کردار اہم ہوگا۔

کراچی کی بندرگاہ سے سازوسامان کی ملک بھر میں نقل و حمل کے ساتھ ساتھ سامان کی ہمسایہ ملک افغانستان کو سڑک کے راستے منتقلی عمل میں لائی جاسکے گی۔

اضاخیل ڈرائی پورٹ منصوبے پر 50 کروڑ روپے کی لاگت آئی ہے۔ پورٹ میں ٹرانزٹ کارگو بھی شامل ہے جبکہ پورٹ 3471 مرلے کے رقبے پر محیط ہے۔ 

Related Posts