وزیرِ اعظم عمران خان 13 نکاتی ایجنڈے پر وفاقی کابینہ اجلاس کی صدارت کل کریں گے

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیرِ اعظم عمران خان 13 نکاتی ایجنڈے پر وفاقی کابینہ اجلاس کی صدارت کل کریں گے
وزیرِ اعظم عمران خان 13 نکاتی ایجنڈے پر وفاقی کابینہ اجلاس کی صدارت کل کریں گے

اسلام آباد: وزیرِ اعظم عمران خان 13 نکاتی ایجنڈے کے تحت وفاقی کابینہ اجلاس کی صدارت کل کریں گے جس کے دوران ملک کی معاشی و اقتصادی اور سیاسی صورتحال پر گفتگو ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم ہاؤس اسلام آباد میں کل ہونے والے وفاقی کابینہ اجلاس کا ایجنڈہ جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق وفاقی کابینہ کو ملک کے معاشی و اقتصادی اشاریوں پر بریفنگ دی جائے گی اور مالی معاملات پر گفت و شنید ہوگی۔

وزیرِ اعظم عمران خان کی زیرِ صدارت کابینہ اجلاس میں ادارہ جاتی اصلاحات پر پیشرفت کی رپورٹ پیش کی جائے گی جبکہ کابینہ کے 13 نکاتی ایجنڈے میں پاکستان کے دفتری نقشے کی تیاری اور اجراء کی توثیق بھی شامل ہے۔ ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک کی تعیناتی کی منظوری بھی دی جائے گی۔

وفاقی کابینہ اجلاس کے دوران قومی انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کی کارکردگی اور میڈیا ہاؤسز کے واجبات کی ادائیگیوں پر بھی بریفنگ دی جائے گی۔ اس کے علاوہ گھروں میں کام کرنے والے کارکنان کو تحفظ دینے کیلئے بل بھی منظوری کیلئے پیش کیا جائے گا۔

کابینہ اجلاس میں گیس کی تقسیم کے منصوبوں پر بریفنگ دی جائے گی۔ کورنگی فشریز ہاربر اتھارٹی بورڈ کی تشکیلِ نو کے ساتھ ساتھ آبی ذرائع پر قومی تحقیقاتی کونسل کے چیئرمین کی تقرری کی توثیق بھی کی جائےگی۔ قومی ائیر لائن کے چارٹرڈ لائسنس کی تجدید پر بھی گفتگو ہوگی۔ 

یہ بھی پڑھیں: سندھ کابینہ نے بغیر امتحان کے  سرٹیفکیٹ جاری کرنے کی اجازت دیدی

Related Posts