وزیرِ اعظم کورونا فنڈ کیلئے سمندر پار پاکستانیوں سے آج خطاب کریں گے

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیرِ اعظم کورونا فنڈ کیلئے سمندر پار پاکستانیوں سے آج خطاب کرین گے
وزیرِ اعظم کورونا فنڈ کیلئے سمندر پار پاکستانیوں سے آج خطاب کرین گے

اسلام آباد: وزیرِ اعظم پاکستان عمران خان کورونا وائرس ریلیف فنڈ کیلئے سمندر پار پاکستانیوں سے آج خطاب کریں گے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیرِ اعظم آفس کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق وزیرِ اعظم آج 1 بج کر 10 منٹ پر بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں سے خصوصی خطاب کریں گے۔ 

کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے وفاقی حکومت کو مزید فنڈز درکار ہیں جس کو مدنظر رکھتے ہوئے وزیرِ اعظم نے فیصلہ کیا ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کو متحرک کیا جائے۔

اس سے قبل وزیرِ اعظم لائیو ٹیلیتھون بھی کرچکے ہیں جبکہ آج سے بیرونِ ملک پاکستانیوں سے رابطوں کی بڑی مہم شروع ہوگی۔

معاونِ خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز زلفی بخاری وزیرِ اعظم کی کورونا ریلیف فنڈ اکٹھا کرنے کی مہم میں اہم کردار ادا کریں گے۔ وزیرِ اعظم ہم وطن سمندر پار پاکستانیوں سے فنڈز کی اپیل کریں گے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل سابق وفاقی وزیرِ داخلہ و مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما احسن اقبال نے کہا  کہ کورونا وائرس کے خلاف جنگ کے دوران پاکستان کو بد ترین معاشی بحران کا سامنا ہے۔

 ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ن لیگ رہنما احسن اقبال نے کہا کہ تحریکِ انصاف کی حکومت کی پالیسیوں کی بدولت معیشت کورونا وائرس سے پہلے ہی کریش کر چکی تھی جس کی رہی سہی کسر کورونا وائرس نے پوری کردی۔

مزید پڑھیں: ہمیں بد ترین معاشی بحران کا سامنا ہے۔احسن اقبال

Related Posts