اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ بنانے اور رقم بھجوانے میں تیزی آرہی ہے، پہلے 76 دنوں میں 10 کروڑ ڈالر، اگلے 28 روز میں 10 کروڑ ڈالر آئے۔
اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کی صورت میں قیمتی اثاثے کا شکرگزار ہوں، روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ میں کل تک 20 کروڑ ڈالر کے فنڈز بھیجے گئے، روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا اہم قدم ہے۔
بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کیلئے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ ایک اہم سہولت ہے جس کی مدد سے وہ پاکستان میں آسانی کے ساتھ سرمایہ کاری اور دیگر مالیاتی امور سرانجام دے سکیں گے جس کا افتتاح وزیرِ اعظم عمران خان نے گزشتہ ماہ 10 ستمبر کو کیا۔
مزید پڑھیں: وزیراعظم چوروں کو کبھی بھی این آر او نہیں دیں گے،سینیٹرفیصل جاوید
سمندر پار پاکستانی جو کسی بھی ملک میں رہائش پذیر ہوں، وہ وطنِ عزیز کے 8 بڑے بینکس میں اکاؤنٹ کھلوا سکتے ہیں اور سرمایہ کاری سے اپنے مالی وسائل میں اضافہ کرسکتے ہیں۔
گزشتہ 10 سال میں سمندر پار پاکستانیوں کی مدد سے ترسیلاتِ زر میں 10 اعشاریہ 10 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جو ہمارے ہمسایہ ملک بھارت، بنگلہ دیش، سری لنکا اور فلپائن سے بھی بہتر ہے۔
I want to thank our great asset, Overseas Pakistanis. MashaAllah funds sent by them through #RoshanDigitalAccounts created by SBP crossed $200 mn yesterday. The pace is accelerating: first $100 mn came in 76 days & the next $100 mn came in only 28 days. https://t.co/sEe2wiOYrG
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) December 24, 2020