وزیرِ اعظم عمران خان نے وفاقی بجٹ کیلئے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب کر لیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیرِ اعظم عمران خان نے وفاقی بجٹ کیلئے وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس طلب کر لیا
وزیرِ اعظم عمران خان نے وفاقی بجٹ کیلئے وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس طلب کر لیا

اسلام آباد: وزیرِ اعظم پاکستان عمران خان نے بجٹ کے حوالے سے وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس آج طلب کر لیا ہے جو دوپہر کے وقت ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج دوپہر 12 بجے وزیرِ اعظم ہاؤس میں ہوگا جس کے دوران مشیرِ خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ بجٹ کے اعدادوشمار پر کابینہ اراکین کو  بریفنگ دیں گے۔

دورانِ اجلاس کابینہ اراکین کو ترقیاتی بجٹ، سبسڈی، برآمدات، درآمدات اور قرضوں پر بریفنگ دی جائے گی جبکہ مجموعی بجٹ کے اخراجات، محصولات، خسارے اور کورونا ریلیف پیکیج  پر اعتماد میں لیا جائے گا۔

مجموعی گرانٹس، دفاعی و تعلیمی بجٹ اور ٹیکسز کی شرح پر بریفنگ دی جائے گی جبکہ بجٹ اخراجات کا تخمینہ 7 ہزار 600 ارب سے کم یا زیادہ ہوسکتا ہے جس کا حتمی فیصلہ کابینہ اجلاس کے دوران ہوگا۔

وزیرِ اعظم عمران خان کی زیرِ صدارت کابینہ اجلاس میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں، پنشن میں اضافے اور دیگر امور پر بھی اہم فیصلے ہوں گے۔ 

یاد رہے کہ تحریکِ انصاف کی وفاقی حکومت آئندہ مالی سال کیلئے قومی اسمبلی میں 76 کھرب روپے کا وفاقی بجٹ آج پیش کرے گی جس میں 34 کھرب روپے کا خسارہ بھی شامل ہے۔

دوسری جانب کورونا وائرس کے باعث نافذ لاک ڈاؤن کے باعث ملکی معیشت مشکلات کا شکار ہے۔ بجٹ میں ٹیکس سے ہونے والی آمدنی کا ہدف 4950 روپے متوقع ہے جبکہ خسارہ 34 کھرب 27 ارب سے زائد ہوسکتا ہے۔ شعبۂ دفاع کیلئے 1 ہزار 402 ارب مختص کرنے کی تجویز زیرِ غور ہے۔

مزید پڑھیں:  قومی اسمبلی میں 76 کھرب  کا  بجٹ آج پیش کیا جائے گا

Related Posts