وزیر اعظم عمران خان اپنے بچوں اور بیویوں کے اثاثے ظاہر کریں۔ ن لیگ کا مطالبہ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

حکومت نے سابق وزیراعظم کے بیرونی سازش الزام پر انکوائری کمیشن بنانے کا فیصلہ کرلیا
حکومت نے سابق وزیراعظم کے بیرونی سازش الزام پر انکوائری کمیشن بنانے کا فیصلہ کرلیا

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی  ترجمان مریم اورنگزیب نے مطالبہ کیا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان اپنے بچوں اور موجودہ و سابقہ بیویوں کے اثاثے ظاہر کریں جبکہ ان کے 23 خفیہ بینک اکاؤنٹس ہیں۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کو قوم سے خطاب کرنا چاہئے اور انہیں بتانا چاہئے کہ ان کے اہل خانہ کے کتنے اثاثے ہیں۔

سابق وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ دوسروں کو چور چور کہنے والے وزیر اعظم عمران خان خود چوری میں ملوث ہیں جبکہ انہوں نے 36 سال میں صرف 47 لاکھ ٹیکس کی رقم ادا کی، وزیر اعظم ٹیکس چور  ہو تو قوم ٹیکس کیوں دے؟

مریم اورنگزیب نے کہا کہ سیاسی مخالفین کی 3 نسلوں کی تلاشی لینے والے وزیر اعظم کو اب اپنی تلاشی دینا ہوگی۔ اگر آپ چور نہیں ہیں تو حساب دیں جبکہ دو سال قبل بھی عمران خان نے ایک لاکھ ٹیکس دیا۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان اور سابق وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ اللہ کی رحمت اور قوم کی دُعاؤں سے نواز شریف لندن پہنچ چکے ہیں اور سفر کے دوران کوئی طبی پیچیدگی نہیں ہوئی۔

ترجمان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب نے گزشتہ روز سابق وزیر اعظم اور ن لیگ کے تاحیات قائد میاں نواز شریف کے لندن پہنچنے پر اپنے بیان میں کہا کہ خدا کا لاکھ لاکھ شکر ہے، نواز شریف خیریت سے پہنچ گئے۔

مزید پڑھیں: نواز شریف کو سفر کے دوران کوئی طبی پیچیدگی نہیں ہوئی۔مریم اورنگزیب

Related Posts