وزیراعظم عمران خان کابھارت کومنہ توڑ جواب دینےپرپاک فو ج کوسلام

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیراعظم عمران خان کابھارت کومنہ توڑ جواب دینےپرپاک فو ج کوسلام
وزیراعظم عمران خان کابھارت کومنہ توڑ جواب دینےپرپاک فو ج کوسلام

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے بھارتی فوج کو منہ توڑ جواب دینے پر پاک فوج کی جرات و بہادری کو سلام پیش کیااور بھارتی سیکیورٹی فورسز کی جانب سے آزاد جموں و کشمیر میں شہری آبادی پر بلا اشتعال فائرنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے بھارتی فوج کی شہری آبادی پر بلااشتعال فائرنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے شہدا کے بلند درجات اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعابھی کی۔

اپنے بیان میں وزیراعظم عمران خان نے ایل او سی پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ  بھارتی فائرنگ سے شہید شہریوں اور پاک فوج کے جوانوں کے درجات کی بلندی کیلئے دعاگو ہیں۔

وزیراعظم نے پاک فوج کو بھارتی فوج کی دراندازی کا منہ توڑ جواب دینے اور جرأت وبہادری کے ساتھ مقابلہ پر انہیں سلام بھی پیش کیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ شب درمیانی وقت میں بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شاہ کوٹ، نوسیری، جوڑا سیکٹر کی شہری آبادی پر شدید فائرنگ کی تھی، جس کے نتیجے میں 1 فوجی جوان سمیت 6 افراد شہید ہوئے۔

پاک فوج نے بلا اشتعال بھارتی فائرنگ کا مؤثر جواب دیا اور جوابی کارروائی میں 9 بھارتی فوجی ہلاک اور کئی زخمی ہوئے جبکہ 2 بھارتی بنکرز بھی تباہ ہوئے۔

Related Posts