غلطیاں حکمرانوں نے کیں لیکن بدنام پاکستان ہوا،وزیراعظم عمران خان

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لاہور:وزیراعظم عمران خان نے تقریب سے خطاب کرتےہوئےکہاکہ کسی بھی ملک میں کرپشن قانون کی حکمرانی نہ ہونےکی علامت ہوتی ہےکیونکہ غلطیاں حکمران کرتےہیں اور بدنام پاکستان ہوتاہے۔

وزیراعظم نے کہا نائن الیون کے بعد اسلام کو دہشتگردی سے جوڑاگیاجبکہ اصل حقیقت یہ ہےاسلام کادہشتگردی سے کوئی تعلق نہیں یہاں تک دنیاکاکوئی بھی مذہب دہشتگردی کی اجازت نہیں دیتا،انہوں نے کہاکہ ہم ایک دوسرے کو اتحادی کہتے تھے اوروہی ہم پر بم بھی گرارہے تھے،دہشتگردی کی خلاف اتنی قربانیاں دینے کے باوجودمغرب نے پاکستان کوکوئی کریڈٹ نہیں دیا۔

انہوں نےکہا امیرطبقےکی کرپشن کی وجہ سے کسی بھی ملک کاشمار ترقی پذیرممالک میں ہوناشروع ہوجاتاہےکیونکہ وہاں قانون کی حکمرانی کویقینی نہیں بنایاجاتااصل میں جمہوریت وہاں مستحکم ہوتی ہےجہاں قانون کی حکمرانی ہو،انہوں نے کہاکہ جب تک مربوط تبدیلی نہ آئے نیشنل سیکیورٹی بہتر نہیں ہوسکتی ، امیر امیر اور غریب غریب ہوتاجائے تو بھی نیشنل سیکیورٹی کو خطرہ ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:رانا شمیم توہینِ عدالت کی فردِ جرم مؤخر، کاؤنٹر حلفی بیان جمع کرانے کا حکم

دوسری جانب وزیراعظم نےدنیاکی توجہ مقبوضہ کشمیرکی طرف دلاتے ہوئے کہا کہ بھارت کشمیرمیں انسانی حقوق کی سنگیں کی خلاف ورزیاں کررہا ہے اس کے  باجود عالمی برادری خاموشی سے  تماشہ دیکھ رہی ہے اگرکوئی اورملک کشمیرمیں ایسا کرتا توپوری دنیامیں شور مچ جاتا،انہوں نے مزیدکہاکہ بھارت کی فاشسٹ حکومت اپنے ملک میں بھی اقلیتوں پر ظلم وستم کررہی ہے۔

Related Posts