اسلام آباد: وزیرِاعظم عمران خان سے خیبر پختونخوا کے برطرف وزراء ممبران صوبائی اسمبلی عاطف خان اور شہرام خان تراکئی کی ملاقات ہوئی، وزیراعظم نے اندرونی معاملات کی میڈیا پر تشہیر پر ناراضگی کا اظہار کیا۔
برطرفی کے بعد وزیراعظم سے پی ٹی آئی رہنما شہرام ترکئی اور عاطف خان کی یہ پہلی ملاقات تھی ، ملاقات میں سیاسی امور پر بات چیت کی گئی جبکہ دونوں برطرف وزراء نے وزیراعلی خیبر پختونخوا محمود خان سے متعلق اپنے تحفظات سے وزیراعظم آگاہ کیا۔
دونوں برطرف وزرا کا وزیراعظم عمران خان کی قیادت پرمکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی کےساتھ تھے، ہیں اور رہیں گے۔اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ڈسپلن سب کو فالو کرنا پڑے گا۔
ویراعظم نے اندرونی معاملات کی میڈیا پر تشہیر پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی کے نظم ونسق پر کبھی سمجھوتہ نہیں کیا،شہرام ترکئی اور عاطف خان سے وزارتیں واپس لینے کا فیصلہ مشکل تھا۔
اس موقع پر وزیراعظم نے دونوں اراکین سے کہا کہ آپ دونوں خیبر پختونخوا میں میرے قابل اعتماد ساتھی ہیں۔ میں نے کبھی شخصیات کو اہمیت نہیں دی اور ہمیشہ مشکل فیصلے کیے۔ امید ہے مستقبل میں آپ لوگ مزید محنت کریں گے۔
دونوں اراکین کا اس موقع پر کہنا تھا کہ وزیراعظم کے فیصلے پر کوئی اعتراض نہیں ہے، عاطف خان کا کہنا تھا کہ پارٹی کی بہتر کارکردگی کے لیے ہمیشہ محنت کی۔ ہم نے کارکردگی کی بنیاد پر ہی خیبر پختوخوا میں دوبارہ اکثریت حاصل کی۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت نے کلیم امام کو سیکریٹری نارکوٹکس ڈویژن لگانے کا فیصلہ کرلیا