وزیراعظم عمران خان کی ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای سے ملاقات

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

IK ayatullah
وزیراعظم عمران خان کی ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای سے ملاقات

وزیراعظم عمران خان نے تہران میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای سے ملاقات کی جس میں انہوں نے کشمیری عوام کی حمایت کے لیے ایران کے سپریم لیڈر کا شکریہ ادا کیا۔

وزیراعظم عمران خان اور آیت اللہ خامنہ ای کے درمیان ملاقات میں دونوں ممالک کے تعلقات اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، اس ملاقات میں ایرانی صدر حسن روحانی بھی موجود تھے۔

وزیر اعظم کے ہمراہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز ذوالفقار عباس بخاری بھی موجود تھے۔

 اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کشمیری عوام کی حمایت کے لئے ایران کے سپریم لیڈر کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ مسلم امہ کو بے شمار چیلنجز درپیش ہیں اور ان چیلنجز کا حل ضروری ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ امت مسلمہ میں اتحاد و یگانگت انتہائی اہم ہے

 وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ وہ امت مسلمہ کو متحد دیکھنا چاہتے ہیں ، عمران خان نے ایرانی سپریم لیڈر کو اپنی کوششوں سے آگاہ کرتے ہوئےکہا کہ سعودی عرب اور ایران میں کشیدگی ختم کرانے کے مشن پر گامزن ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان ثالثی کے لیے متحرک ہیں۔

وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر ایران پہنچے تھے جہاں انہوں نے صدر حسن روحانی اور دیگر حکام سے ملاقاتیں کیں، وزیراعظم عمران خان نے ایرانی صدر حسن روحانی سے ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس بھی کی تھی۔ 

یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور ایران خطے کے مسائل مذاکرات سے حل کرنے پر متفق

یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان کا اس سال کا ایران کا یہ دوسرا دورہ ہےاوروزیراعظم کی جنرل اسمبلی اجلاس کے موقع پر ایرانی صدر سے ملاقات ہوئی تھی۔

Related Posts