وزیر اعظم سے جرمن چانسلراور مختلف عالمی ادارے کے سربراہان کی ملاقات

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

imran khan german Chancellor
imran khan german Chancellor

ڈیووس: وزیر اعظم عمران خان سے جرمن چانسلر انجیلا مرکل ، ڈائریکٹر جنرل جی ایس ایم اے میٹس گرینٹ اور کوکا کولا کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر جیم کوئنسی نے الگ الگ ملاقات کی ۔

وزیراعظم عمران خان نے عالمی اقتصادی فورم کے موقع پر جرمن چانسلر انجیلا مرکل سے غیر رسمی ملاقات کی جس میں جرمن چانسلر نے وزیراعظم عمران خان کو جرمنی کے دورے کی دعوت دی۔

وزیر اعظم عمران خان سے عالمی اقتصادی فورم کے سالانہ اجلاس کے موقع پر ڈائریکٹر جنرل جی ایس ایم اے میٹس گرینٹ نے یہاں ملاقات کی جس میں ڈیجیٹل پاکستان کے ویژن کو حقیقی شکل دینے کے لئے جی ایس ایم اے کے تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

واضح رہے کہ جی ایس ایم اے نے دنیا بھر میںموبائل ایکو سسٹم میں 400 کمپنیوں اور 750 سے زائد آپیٹرز کے ساتھ موبائل آپریٹرز کے مفادات کا تحفظ کرتی ہے جس میں ہینڈسیٹ اور ڈیوائسز کی تیاری ،سافٹ ویئر کمپنیاں، آلات اور انٹر نیت فراہم کرنے والی کمپنیوں کے علاوہ اس شعبے سے متعلقہ دیگر صنعتیں بھی شامل ہیں۔

وزیر اعظم عمران خان سے عالمی اقتصادی فورم کے سالانہ اجلاس کے موقع پر کوکا کولا کمپنی کے چیئرمین اور چیف ایگزیکٹو آفیسر جیم کوئنسی نے یہاں ملاقات کی ہے۔ وزیر اعظم نے کمپنی کے 1953ء سے اب تک پاکستان میں موجودگی اور طویل خدمات کو سراہا ۔

وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت نے کاروبار میں سہولت فراہم کرنے کے لئے مؤثر اصلاحاتی ایجنڈا شروع کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرمایہ کاری سے روزگار کے مواقع پیدا ہو تے ہیں اور غربت کے خاتمے میں مدد ملتی ہے۔

سرمایہ کاروں اور تاجروں کو حکومت کے مکمل تعاون کا یقین دلاتے ہوئے وزیر اعظم نے حکومت کے کلین اینڈ گرین پاکستان کے تناظر میں ماحول دوست گرین ٹیکنالوجی پر زور دیا۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم عمران خان نے ڈیووس میں ہرسنجیدہ فورم پر مسئلہ کشمیر اجاگر کیا، شاہ محمود قریشی

جیم کوئنسی نے پاکستان میں کاروباری ماحول میں بہتری کا اعتراف کیا۔ ملک میں اپنی کمپنی کی سرمایہ کاری کو مزید بڑھانے میں مزید دلچسپی ظاہر کی۔

ملاقات میں مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ، وزیراعظم کے معاون خصوصی ذوالفقار عباس بخاری، سرمایہ کاری کے لئے سفیر عمومی علی جہانگیر صدیقی اور جنیوا میں اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب خلیل ہاشمی بھی موجود تھے۔

Related Posts