وزیراعظم سے ایرانی وزیرخارجہ کی ملاقات،مسئلہ کشمیرپرحمایت کوسراہا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان سے آج ایران کے وزیرخارجہ ڈاکٹرعبداللہیان نے ملاقات کی جس میں وزیراعظم کی جانب سے مسئلہ کشمیرپر انکی حمایت کوسراہاگیا۔

ملاقات کے دوران وزیراعظم عمران خان نے  ایرانی وزیرخارجہ کو افغانستان کی صورتحال سےآگاہ کیااورساتھ ہی دونوں ممالک کےدرمیان دوطرفہ تعلقات پر بھی تفصیلی بات چیت کی گئی اورانہیں مزیدمضبوط بنانےکااعادہ کیاگیا۔

اس موقع پر وزیراعظم نے کہاکہ افغانستا ن میں انسانی بحران پیداہورہاہے اس لیے انہیں فوری بین الاقوامی انسانی امداد کی ضرورت ہے ،اس لیے ہم چاہتےہیں کہ او آئی سی کے ‏رکن ممالک افغانستان کی مدد کےلیےکام کریں ساتھ عالمی برادری افغانستان میں ترقی کے ‏لیے راستہ بھی تلاش کرے۔

اس موقع پروزیراعظم عمران خان نے کشمیرپرایران کےسپریم لیڈرکی جانب سےمسلسل حمایت کوبھی سراہا اور صدررئیسی کو ‏دورہ پاکستان کی دعوت کا اعادہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں:دنیا افغانستان کو انسانی المیے سے بچانے کیلئے کردار ادا کرے۔شاہ محمود قریشی

دوسری جانب ایرانی وزیرخارجہ ڈاکٹرعبداللہیان نے او آئی سی اجلاس کی میزبانی کےپاکستان کےفیصلےکو سراہا ‏اور دوطرفہ تعلقات کےفروغ کےلیےایران کےتعاون کا بھی یقین دلایا۔

Related Posts