وزیر اعظم کی گورنر سندھ کو کراچی میں فلائی اوورز کا افتتاح کرنے کی ہدایت

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیر اعظم کی گورنر سندھ کو کراچی میں فلائی اوورز کا افتتاح کرنے کی ہدایت
وزیر اعظم کی گورنر سندھ کو کراچی میں فلائی اوورز کا افتتاح کرنے کی ہدایت

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے دورۂ کراچی ملتوی کرنے کے بعد  گورنر سندھ عمران اسماعیل کو ہدایت کی ہے کہ  شہرِ قائد میں فلائی اوورز کا افتتاح کریں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر گورنر سندھ عمران اسماعیل نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کا دورۂ کراچی خراب موسم کے باعث ملتوی ہوگیا ہے۔

دورۂ کراچی ملتوی ہونے کے حوالے سے گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے مجھے ہدایت کی ہے کہ شیڈول کے مطابق منصوبوں کا افتتاح میں کروں۔ وزیر اعظم تقریب سے خطاب کریں گے۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان افتتاحی تقریب سے ویڈیو کنکشن کے ذریعے خطاب کریں گے۔ منصوبوں کا سہرا وزیر اعظم عمران خان کے سر ہے۔ وزیر اعظم کراچی کیلئے نئے منصوبوں کا اعلان کریں گے۔ 

دوسری جانب وزیر اعظم کی معاونِ خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے بھی اس بات کی تصدیق کردی۔ فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ گورنر سندھ وزیر اعظم کی نمائندگی کریں گے۔

ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیر اعظم کی معاونِ خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیر اعطم کا دورہ موسم کی خرابی کے باعث منسوخ کردیا گیا، وزیر اعظم کی نمائندگی کرتے ہوئے گورنر سندھ ان منصوبوں کا افتتاح کریں گے۔

معاونِ خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ کراچی پاکستان کا معاشی مرکز ہے۔ اسے دنیا کے جدید شہروں کی صف میں لانا وزیر اعظم کا وژن ہے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل  وزیر اعظم پاکستان  عمران خان نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں خراب موسم کے باعث شہرِ قائد کا اہم دورہ ملتوی کردیا۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد کے خراب موسم کے باعث اہم دورۂ کراچی ملتوی 

Related Posts