وزیرِ اعظم عمران خان پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر اعجاز احسن کی وفات پر غمزدہ ہو گئے

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیرِ اعظم عمران خان پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر اعجاز احسن کی وفات پر سوگوار ہو گئے
وزیرِ اعظم عمران خان پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر اعجاز احسن کی وفات پر سوگوار ہو گئے

اسلام آباد: وزیرِ اعظم پاکستان عمران خان نے پاکستان تحریکِ انصاف کے سینئر رہنما ڈاکٹر اعجاز احسن کی وفات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے بانی رکن کے انتقال نے غمزدہ کردیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیرِ اعظم پاکستان عمران خان نے کہا کہ یہ جان کر افسوس ہوا کہ آج ہی ڈاکٹر اعجاز احسن کا انتقال ہو گیاکیونکہ وہ ہمارے بانی رکن اور تحریکِ انصاف کا مشکل اوقات میں ساتھ دینے والے رہنما تھے۔

تعزیتی پیغام میں وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ تحریکِ انصاف کیلئے اُس مشکل دور میں ڈاکٹر اعجاز احسن نے خدمات پیش کیں اور قربانیاں دیں جب ہم اسٹیٹس کو کی طرف سے مشکلات کا شکار تھے۔ ڈاکٹر اعجاز الحسن سی ای سی کے رکن تھے اور ہر میٹنگ میں شریک ہوا کرتے تھے۔

تحریکِ انصاف کے سینئر مرکزی رہنما و رکنِ سی ای سی کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ میری دُعائیں ڈاکٹر اعجاز احسن کے اہلِ خانہ کے ساتھ ہیں۔ 

Related Posts