صوبہ سندھ کے معاشی حالات کرپشن کی وجہ سے ابتر ہوئے ہیں، وزیراعظم

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Imran khan Imran ismail
صوبہ سندھ کے معاشی حالات کرپشن کی وجہ سے ابتر ہوئے ہیں،وزیراعظم

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ صوبہ سندھ کے معاشی حالات کرپشن کی وجہ سے ابتر ہوئے ہیں ۔کراچی کے مسائل کو حل کرنا صوبائی حکومت کا کام ہے لیکن عوامی فلاح و بہبودکو مد نظر رکھتے ہوئے وفاق اپنے وسائل کے مطابق شہرکے مسائل کے حل میں اپنا حصہ ڈال رہا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے گورنر ہاؤس میں پاکستان تحریک انصاف کے ارکان سندھ اسمبلی سے ملاقات کی۔اس موقع پر گورنر سندھ عمران اسماعیل ، وفاقی وزیر پارلیمانی امور اعظم خان سواتی، وزیر منصوبہ بندی مخدوم خسرو بختیار، وزیر بحری امور سید علی زیدی، وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا، معاون خصوصی ندیم بابر اور ممبر قومی اسمبلی اسد عمر بھی موجودتھے ۔

ارکان اسمبلی نے وزیراعظم کو اپنے حلقوں میں ہونے والے ترقیاتی کاموں اور مسائل سے آگاہ کیا۔عمران خان نے کہا کہ کراچی ملک کا معاشی حب ہے۔وفاقی حکومت کو کراچی میں پانی ، ٹرانسپورٹ، ویسٹ مینجمنٹ اور عوام کو درپیش دیگر مسائل کا مکمل ادارک ہے۔ بدقسمتی سے ماضی میں کراچی کی عوام اور کراچی کے مسائل کو نظر انداز کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کے استقبال کیلئے وزیراعلیٰ سندھ کونہیں بلایاگیا، مرتضیٰ وہاب

انہوں نے کہا کہ کراچی کے مسائل کو حل کرنا صوبائی حکومت کا کام ہے لیکن عوامی فلاح و بہبودکو مد نظر رکھتے ہوئے وفاق اپنے وسائل کے مطابق کراچی کے مسائل کے حل میں اپنا حصہ ڈال رہا ہے۔ بلدیاتی نظام کراچی کے مسائل کا حل نکالنے میں معاون ثابت ہو گا۔

وزیراعظم نے کہا کہ ہماری حکومت کو تاریخ کا سب سے بڑا معاشی خسارہ ورثے میں ملا لیکن اب ملک کی معاشی صورتحال بہت حد تک بہتر ہوچکی ہے۔صوبہ سندھ کے معاشی حالات کرپشن کی وجہ سے ابتر ہوئے۔ وزیر اعظم نے وفاقی وزرا کو ہدایت کی کہ وہ کراچی کے ممبران اسمبلی سے رابطے مزید بڑھائیں۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی مخدوم خسرو بختیار نے ممبران سندھ اسمبلی کو کراچی میں جاری اور زیر غور وفاقی منصوبوں پر بریفنگ دی۔گورنر سندھ نے وفاق کی جانب سے ارکان کو یقین دہانی کرائی کہ کے فور منصوبہ ہر صورت مکمل کیا جائے گا ۔قبل ازیں وزیرعظم ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچے ۔

ان کے ہمراہ ، وفاقی وزیر پارلیمانی امور اعظم خان سواتی، وزیر منصوبہ بندی مخدوم خسرو بختیار، وزیر بحری امور سید علی زیدی، وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا، معاون خصوصی ندیم بابر اور ممبر قومی اسمبلی اسد عمر بھی موجودتھے۔

کراچی آمد کے بعد گورنر سندھ عمران اسماعیل نے وزیراعظم سے ملاقات کی اور صوبے کی مجموعی سیاسی صورت حال ،وفاقی حکومت کی جانب سے جاری ترقیاتی منصوبوں اور دیگر امور کے حوالے سے انہیں بریفنگ دی ۔

Related Posts