اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے ملک میں ہائیڈروپاور منصوبوں کے قیام میں پیش رفت پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پانی کو ذخیرہ کرنے کی صلاحیت میں اضافہ اور سستی بجلی کا حصول حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔
وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدرات ملک میں اہم ہائیڈروپاور منصوبوں کے حوالے سے اب تک کی پیش رفت پر بریفنگ کا اہتمام کیا گیا ۔اجلاس میں وزیر برائے آبی وسائل محمد فیصل واؤڈا، سیکرٹری آبی وسائل محمد اشرف، چیئرمین واپڈا لیفٹنٹ جنرل(ر) مزمل حسین و دیگر سینئر افسران شریک ہوئے۔
وزیرِ اعظم کو مہمند ڈیم، داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ، تربیلا فور(توسیع) اور دیا میر بھاشا ڈیم کی تعمیر کے حوالے سے اب تک کی پیش رفت اور ان سے متعلقہ معاملات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔
وزیرِ اعظم کو بتایا گیا کہ مہمند ڈیم کی تعمیر 2019کے وسط میں شروع کی گئی جو 2024تک مکمل کر لی جائیگی، اس منصوبے سے 12لاکھ ایکٹر فیٹ پانی ذخیرہ کرنے جبکہ 800میگا واٹ توانائی پیدا کی جا سکے گی۔
داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ فیزون 2020میں شروع کیا جائے گا جو کہ 2024تک مکمل کر لیا جائیگا۔ اس منصوبے سے 2360میگا واٹ بجلی پیدا کی جا سکے گی۔ اسی طرح داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کا فیز ٹو 2025سے شروع ہوکر 2027تک مکمل جبکہ اس سے 2160میگا واٹ بجلی میسر آئے گی۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کو آئی ایم ایف سے قرض کی دوسری قسط کی مد میں 45 کروڑ 40 لاکھ ڈالرز مل گئے