اسلام آباد: وزیرِ اعظم پاکستان عمران خان نے عوام سے اپیل کی ہے کہ کورونا وائرس کے خلاف قائم کردہ ریلیف فنڈ میں مستحقین کی مدد کیلئے چندہ دیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ کووِڈ 19 (کورونا وائرس) وبا سے ریلیف کا فنڈ قائم کردیا گیا ہے تاکہ عوام اِس وباء سے مقابلے کے لیے حکومت کی مدد کرسکیں۔
وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ میں آپ عوام میں سے ہر ایک سے یہ چاہتا ہوں کہ آپ اِس فنڈ میں بڑھ چڑھ کر چندہ دیں جو ان لوگوں کی مدد کیلئے استعمال ہوگا جو لاک ڈاؤن کے دوران کسمپرسی کا شکار ہیں۔
فنڈ کے اکاؤنٹ نمبر 786 786 4162 کا اعلان کرتے ہوئے وزیرِ اعظم نے کہا کہ عوام سے اپیل ہے کہ اپنا قابلِ ٹیکس چندہ اِس اکاؤنٹ میں جمع کرائیں جو کراچی میں نیشنل بینک کی مین برانچ میں قائم کیا گیا ہے۔
اس حوالے سے وزیرِ اعظم عمران خان نے لنک شیئر کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ بھی کورونا ریلیف میں چندہ دے کر اپنے ہم وطنوں کی مدد کرنا چاہتے ہیں، ان کے لیے اکاؤنٹ کی تفصیلات ہم نے ویب سائٹ پر بھی جاری کی ہیں۔
Send your tax deductible donation to Acc. No. 4162 786 786 National Bank of Pakistan Main Branch Karachi. Complete account information and transfer instructions are available at https://t.co/CRL0erEk3Z
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) April 1, 2020