وزیراعظم عمران خان کا لاک ڈاؤن کھولنے کا اعلان

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

PM Imran Khan announces end to lockdown

اسلام آباد:  وزیر اعظم عمران خان نے ہفتہ 9 مئی کو ملک میں لاک ڈاؤن ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے، مرحلہ وار کاروبار کھولا جائیگا، حکومت ڈنڈے کے زور پر عملدرآمد نہیں کرائیگی۔

قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس کے بعد ملک میں کورونا وائرس کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ہفتہ 9 مئی سے مرحلہ وار لاک ڈاؤن کم کرکے بتدریج کاروبار کھولا جائیگا۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ سب کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہوگا اور حکومت کے ساتھ ملکر کام کرنا ہوگا۔ عوام کو ذمہ داری لینا ہوگی، حکومت ڈنڈے کے زور پر عملدرآمد نہیں کرائیگی۔

انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے اثرات سے بچنے کیلئے ایس او پیز پر عمل کرنا ہوگا اور اگر کورونا وائرس پاکستان میں دوبارہ سے پھیلا تو دوبارہ لاک ڈاؤن کرنا پڑے گا۔

انہوں نے کہاکہ ملک میں 26 فروری کو کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آیا، پاکستان میں وباء پھیلنے کے بعد دنیا بھر کی طرح لاک ڈاؤن کیا گیا،ایک قوم بن کر اگلے فیز میں جائینگے۔

انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں ٹرانسپورٹ کھلنی چاہیے کیونکہ ٹرانسپورٹ کھلنے سے عوام کوفائدہ ہوگا تاہم صوبوں کو ٹرانسپورٹ کھولنے کے ھوالے سے تحفظات ہیں اور کوئی بھی فیصلہ صوبوں کی مشاورت کے بغیر نہیں ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ جن چیزوں پر صوبوں کو اعتراض ہوگا وہ اقدام نہیں اٹھائینگے، صوبوں کو کہا ہے کہ اپنے فیصلے خود کریں۔

مزید پڑھیں: کورونا وائرس نے 90 ہزار ہیلتھ کیئر ورکرز کو شکار بنالیا، 260نرسیں ہلاک

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس تیزی سے پھیلتا ہے اس لئے ضروری ہے کہ لوگ خود کو سیلف کورنٹائن کریں۔

Related Posts