وزیر اعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیر اعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا
وزیر اعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا جس میں قومی و معاشی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا اور اہم فیصلے کیے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان آج وفاقی کابینہ اجلاس کی صدارت کریں گے جس کے دوران الیکٹرانک ووٹنگ مشین اور آئی ووٹنگ کی پیشرفت پر رپورٹ پیش کی جائیگی۔

یہ بھی پڑھیں:

وزیر اعظم نے پی ٹی آئی کی تنظیم سازی کیلئے نام طلب کر لیے

سپریم کورٹ کاعسکری پارک واپس بلدیہ عظمیٰ کراچی کو دینے کا حکم

وفاقی کابینہ کا 18 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا جس میں چیئرمین اور ممبر ایس ای سی پی کی تعیناتی کی توثیق اور انٹر بورڈ کوآرڈی نیشن کمیشن ایکٹ کی منظوری شامل ہے۔

کابینہ اجلاس کے دوران ساجد مجید چوہدری کیس میں کمیشن بنانے کی منظوری دی جائیگی۔ پاکستان سے 2 ملزمان کی اٹلی اور 1 کی یو اے ای حوالگی پر فیصلہ بھی متوقع ہے۔

اجلاس کے دوران دواؤں کی تیاری میں تبدیلی کی سفارشات اور نیشنل میڈیکل اتھارٹی کے ایگزیکٹو ممبر کی تعیناتی کی منظوری بھی دی جائے گی۔ دیگر اہم نکات پر بھی فیصلے ہونگے۔

 

Related Posts