وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا آئی جی کی تعیناتی پر اختلاف

مقبول خبریں

کالمز

zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Eilat Port Remains Permanently Shut After 19-Month Suspension
انیس (19) ماہ سے معطل دجالی بندرگاہ ایلات کی مستقل بندش
zia-1-1-1
دُروز: عہدِ ولیِ زمان پر ایمان رکھنے والا پراسرار ترین مذہب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا آئی جی کی تعیناتی پر اختلاف
وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا آئی جی کی تعیناتی پر اختلاف

کراچی: وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ سندھ سیّد مراد علی شاہ، آئی جی سندھ کلیم امام کی جگہ نئے عہدیدار کی تعیناتی کے معاملے پر آمنے سامنے آ گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت وفاق کو تجویز کیے گئے 5 ناموں میں نئے نام کا اضافہ کرنے سے انکاری ہے۔ وزیر اعظم عمران خان نے وزیر اعلیٰ سندھ کو وفاقی کابینہ کے فیصلے سے ٹیلیفونک رابطے میں آگاہ کیا۔

وزیر اعظم عمران خان نے وزیر اعلیٰ سندھ کو آگاہ کیا  کہ وفاقی کابینہ کے گزشتہ روز ہونے والے اجلاس میں سندھ حکومت کے تجویز کردہ پانچوں ناموں پر مشاورت ہوئی، اراکینِ کابینہ کا کسی نام پر اتفاقِ رائے نہیں ہوسکا۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ سندھ حکومت تحریکِ انصاف کی وفاقی حکومت کو آئی جی سندھ کی تقرری کے لیے پہلے 3 اور بعد میں 2 مزید نام دے چکی ہے۔ ہم نے 5 نام تجویز کردئیے، انہی میں سے کسی ایک کا انتخاب کیا جائے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل  وفاقی کابینہ اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی، سندھ حکومت نے نئے آئی جی کی تقرری کے لیے جو نام دئیے تھے، کابینہ اراکین نے ان پر تحفظات ظاہر کردئیے۔

یاد رہے اس سے قبل وفاقی کابینہ اجلاس میں آئی جی سندھ کلیم امام کی جگہ نئے آئی کی تقرری کا معاملہ مؤخر ہوگیا  جبکہ گورنر سندھ عمران اسماعیل اور وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ سے مشاورت کی تجویز دی گئی۔ 

 کلیم امام کی جگہ نئے عہدیدار کی تقرری کے لیے سندھ حکومت وفاقی کابینہ کو 5 نام دے چکی ہے۔اس سے قبل سندھ حکومت نے کابینہ کو 3 جبکہ بعد میں 2 نام بھیجے جن پر گزشتہ روز غور کیا گیا۔

مزید پڑھیں:  وفاقی کابینہ اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی

Related Posts