گلگت بلتستان کو صوبائی حیثیت دینے کیلئے فوری اقدامات اٹھائیں گے،وزیراعظم عمران خان

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

PM IMRAN KHAN addressing OATH-TAKING CEREMONY OF GB CABINET

گلگت: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کو جس راستے پر ڈالیں گے عوام کی زندگی بدل جائے گی، گلگت بلتستان کو صوبائی حیثیت دینے کیلئے فوری کام کریں گے۔

گلگت بلتستان کے لوگوں کو وسائل دینے کے خواہاں ہیں، گلگت بلتستان کو صوبائی حیثیت دینے کیلئے کمیٹی بنائیں گے۔

وزیراعظم عمران خان نے گلگت بلتستان کی نو منتخب کابینہ کے اراکین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں آپ کا علاقہ جانتا ہوں، آپ کے مسئلے جانتا ہوں، گلگت بلتستان میں ایسی حکومت آئےگی جو نئے اسٹینڈرڈ قائم کرے گی۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ گلگت بلتستان کابینہ اور وزیراعلیٰ کو مبارک باد دیتا ہوں، گلگت بلتستان کے مسائل سے واقف ہوں،گلگت بلتستان حکومت گورننس کے نئے معیار قائم کرے گی۔

مزید پڑھیں:وفاق نے سندھ کی ترقی کا بیڑہ اٹھالیا، وزیراعظم جلد پیکیج کا اعلان کرینگے، محمود مولوی

انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کو جس راستے پر ڈالیں گے عوام کی زندگی بدل جائے گی، گلگت بلتستان کو صوبائی حیثیت دینے کیلئے فوری کام کریں گے، گلگت بلتستان کے لوگوں کو وسائل دینے کے خواہاں ہیں، گلگت بلتستان کو صوبائی حیثیت دینے کیلئے کمیٹی بنائیں گے۔

قبل ازیں گورنر گلگت بلتستان نے نو منتخب کابینہ کے ارکان سے حلف لیا،گلگت بلتستان کی نو منتخب کابینہ ارکان کی تقریب حلف برداری میں وزیراعظم عمران خان نے خصوصی طور پر شرکت کی۔

Related Posts