وزیر اعظم عمران خان کا آرمی چیف کے ہمراہ آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹر کا دورہ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیر اعظم عمران خان کا آرمی چیف کے ہمراہ آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹر کا دورہ
وزیر اعظم عمران خان کا آرمی چیف کے ہمراہ آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹر کا دورہ

راولپنڈی: وزیر اعظم عمران خان نے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ، وفاقی وزراء شاہ محمود قریشی، اسد عمر اور معاون خصوصی ڈاکٹر معید یوسف کے ہمراہ آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا۔

اس موقع پر لیفیٹننٹ جنرل فیض حمید نے ہیڈ کوارٹرز آئی ایس آئی آمد پر وزیرِ اعظم عمران خان کا استقبال کیا۔ وزیر اعظم عمران خان نے ڈی جی آئی ایس آئی کی گراں قدر خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔

اس موقع پر منعقدہ اجلاس کے دوران وزیرِ اعظم کو پیچیدہ علاقائی اور داخلی چیلنجز کے ساتھ امن کی بحالی کے لئے پاکستانی کاوشوں کے متعلق تفصیل سے آگاہ کیا گیا۔

وزیرِ اعظم نے اس امر پر زور دیا کہ ملکی سلامتی اور خودمختاری کے تحفظ کے لئے کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کیا جائے گا۔ وزیرِ اعظم نے آئی ایس آئی کی قربانیوں اور انتھک کاوشوں کو خصوصی طور پر سراہا۔

مزید پڑھیں:سیاست کو کاروبار بنانے والوں کو عوام نے مسترد کر دیا ہے:شبلی فراز

Related Posts