وزیراعظم نے کورونا کو شکست دیدی،مکمل طور پر صحت یاب ہوگئے

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیراعظم نے کورونا کو شکست دیدی،مکمل طور پر صحت یاب ہوگئے
وزیراعظم نے کورونا کو شکست دیدی،مکمل طور پر صحت یاب ہوگئے

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کورونا وائرس کی بیماری کو شکست دینے میں کامیاب ہوگئے، ان میں کورونا وائرس کی اب کوئی علامات نہیں، وزیر اعظم نے صحت یاب ہونے کے بعد سرکاری امور کو انجام دینا شروع کردیا ہے۔

جبکہ دوسری جانب وزیر اعظم نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو ٹیلیفون بھی کیا ہے اور ان کی خیریت معلوم کی ہے، وزیر اعظم نے صدر مملکت عارف علوی سے اپنا کورونا آئسولیشن کا تجربہ بھی شیئر کیا، وزیر اعظم نے انہیں مشورہ دیا کہ سونپ کا استعمال کریں، نیند پوری لیں اور مکمل آرام کریں۔

تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے بتایا کہ وزیر اعظم مکمل صحتیاب ہوچکے ہیں، ڈاکٹرز کی ہدایت اور نیشنل اور انٹرنیشنل گائیڈ لائنز کے مطابق انہوں نے جزوی طور پر امور کو انجام دینا شروع کردیا ہے۔

تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید نے مزید لکھا کہ اللہ تعالی سب کو صحت عطا فرمائے۔ آمین۔ اپنا اور دوسروں کا خیال رکھیں اور احتیاط کریں۔

جبکہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ٹویٹ میں لکھا ہے کہ بہت ساری دعاؤں کے سبب بہتر محسوس کر رہا ہوں۔ میں نیک خواہشات اور دعاؤں پر سب کا مشکور ہوں کیونکہ دعائیں شفایابی کا باعث بنتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہر ایک کا شکریہ ادا کرنے کی کوشش کروں گا۔

مزید پڑھیں: حماد اظہر وفاقی وزیرخزانہ، تابش گوہر وزیراعظم کے معاون پیٹرولیم مقرر

Related Posts