آزادی مارچ، وزیراعظم عمران خان کااپوزیشن سےرابطوں پراظہاراطمینان

مقبول خبریں

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آزادی مارچ، وزیراعظم عمران خان کااپوزیشن سےرابطوں پراظہاراطمینان
آزادی مارچ، وزیراعظم عمران خان کااپوزیشن سےرابطوں پراظہاراطمینان

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نےآزادی مارچ پر اپوزیشن سے ہونے والے رابطوں پر اطمینان کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ اپوزیشن معاہدے پر قائم رہتی ہے توحکومت بھی پاسداری کرے گی۔

وزیراعظم عمران خان سے حکومتی مذاکراتی ٹیم اور اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے ملاقات کی جس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورت حال اور پارلیمانی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اسپیکر اسد قیصر نے وزیراعظم کو مسئلہ کشمیر پر پارلیمانی سفارتکاری سے آگاہ کیا اور پارلیمنٹ میں قانون سازی اور ایوان کے مؤثر کردار پر بھی بات چیت کی۔

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے سیاسی صورتحال اور حزب اختلاف سے رابطوں پر وزیراعظم کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن کو پیغام دیا کہ امن و امان کی صورت حال پر سمجھوتہ نہیں ہوگا، کسی بھی قسم کا سیاسی انتشار نہیں پھیلنا چاہئیے۔

ان کاکہناتھا کہ اپوزیشن ارکان سے مسلسل رابطے میں ہیں اور معاملات کو افہام و تفہیم سے حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، جس پر وزیراعظم عمران خان نے اطمینان کا اظہار کیا۔

مزید پڑھیں: فضل الرحمان کی سابق وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات آج رات متوقع

وزیراعظم نے کہا کہ اپوزیشن معاہدے پر قائم رہتی ہے تو حکومت بھی پاسداری کرےگی، احتجاج میں اسلام آباد کے رہائشیوں کو کسی قسم کا مسئلہ درپیش نہیں ہونا چاہیے۔

ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ شرکا نےمعاہدہ توڑا توسختی سے نمٹاجائےگا۔طاقت کا استعمال آخری آپشن ہوگا۔حکومت کی مذاکراتی کمیٹی مکمل با اختیار ہوگی۔ طاقت کا استعمال آخری آپشن ہوگا۔ مارچ کےشرکا نےدھرنا دیا تو بھی مذاکرات ہوں گے۔

Related Posts